مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 کے مختلف ایڈیشنز کے نام جاری کر دیے

گذشتہ روز مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنی نئی آنے والی ونڈوز 8 کے مختلف ایڈیشنز کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ جو کہ ونڈوز 8 ، ونڈوز 8 پروفیشنل ، ونڈوز 8 انٹرپرائز اور ونڈوز RT ہیں۔ان میں سے پہلے تین ایڈیشن تمام کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس کے لیے دستیاب ہونگے جبکہ ونڈوز8 RTصرف ان کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹس کے لیے پیش کی جائے گی جو کہ ARM پراسیسر کا استعمال کررہے ہونگےاور ونڈوز کا یہ ورژن بازار میں بیچا نہیں جائے گا۔

ونڈوز 7 ہی کی طرح یہ مختلف ایڈیشن مختلف قسم کے صارفین کے لیے تیار کیے جائیں گے۔ مثلاً ونڈوز 8 کا عام ایڈیشن گھریلو استعمال کے لیے ہوگا، جبکہ ونڈوز 8 پروفیشنل میں عام ایڈیشن کی نسبت زیادہ فیچرز ہونگے ، اسی طرح کاروباری اداروں اور دفاتر کے لیے ونڈوز 8 انٹرپرائز ایڈیشن پیش کیا جائے گا۔

ونڈوز 8 RT خاص طور پر ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کے لیے بنایا گیا ہے، اور اس میں ٹچ سکرین کی مناسبت سے باقی ایڈیشنز کی نسبت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ونڈوز8 RT میں ٹچ سکرین مائیکروسافٹ آفس بھی شامل ہوگا جو کہ باقی ایڈیشنز میں دستیاب نہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے فی الحال ان تمام ایڈیشنز کی قیمتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ، اگر آپ ونڈوز 8میں کی جانے والی تبدیلیوں اور میٹرو انٹرفیس سے واقف نہیں تو آپ ونڈوز 8 کا کنزیومر پری ویو یا ڈیویلپر پری ویو ڈاونلوڈ کرکے بالکل مفت میٹرو انٹرفیس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

منبع