ویوو Y17s اب4GB+4GB Extended RAM کے ساتھ پاکستان میں دستیاب

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو نے جدید ڈیزائن کے ساتھ  کیمرہ اور کارکردگی کی حیران کن صلاحیتوں کا حامل سمارٹ فون Y17s  اب 4GB+4GB Extended RAM کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ ویوو Y17s کو خاص طور پر نئے دور کے سمارٹ فون صارفین کی  جملہ ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر Y17s کی انفراد یت اس کے  پرکشش ڈیزائن میں ہے۔  اس کے ٹرینڈی ڈوئیل کیمرہ ڈیزائن نے جہاں اس کی خوبصورتی کو جاذب نظر بنایا ہے وہیں اس  ڈیز ائن نے سٹائل اور فعالیت کو یکجا کر کے، ویووY17s  کو دور حاضر کا  ایک بہترین سمارٹ فون بھی  بنا دیا ہے ۔ اس میں 2.5D شیٹ مٹیریل استعمال کیا گیا ہے جوآرام دہ گرفت اور نفاست کو یقینی بنا کر اسے مارکٹ میں موجود دوسرے سمارٹ فونز سے ممتاز بناتا ہے۔

مزید برآں ، ویوو Y17sاپنے بہترین 50میگا پکسل پوٹریٹ کیمرہ ، 2میگا پکسل Bokeh Cameraاور 8میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کی مدد سے ہر طرح کے منظر کی تصویر کشی کو خوب تر بنادیتا ہے۔  Y17s  سمارٹ فون اپنے Portrait mode, Flare mode, Super Night mode اور  Aura Screen Light کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین  کی کھینچی ہر تصویر تخلیقی خوبصورتی  کا شاہکار ہوگی۔

علاوہ ازیں، ویوو Y17s  کو 5000mAh کی بڑی بیٹر ی سے آراستہ کیا گیا ہے تا کہ آپ کے دن بھر کے کاموں اور رابطے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ گیمنگ ، ویڈیو سٹریمنگ اور سمارٹ فون پر دیگر کام کرتے ہوئے یہ بڑی بیٹر ی پورا دن ضروری پاور کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے ۔ مزید یہ کہ Y17sمیں موجود میموری کی گنجائش کو بھی بڑھادیا گیا ہے اور آپ کو اس میں 128GB کی بڑی سٹوریج ملتی ہے۔

ویوو نے Y17s میں ملٹی ٹاسکنگ کے تجربے  کو پہلے سے بہتر بنانے کے لیے اس سمارٹ فون کو 4GB 4GB Extended RAM  کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔  نیز اضافی تحفظ فراہم کرنے کے لئے یہ سمارٹ فون  Dust and Water Resistance  IP54کے ساتھ آتا ہے۔

Y17s کا ایک اور اہم فیچر اس کا High-Brightness Display ہے جس کی بدولت آپ زیادہ روشنی والے ماحول میں بھی اس کی سکرین پر کمال شفافیت کے ساتھ ویژول دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی 700 Nits کی ریگولر ڈسپلے برائٹنس  کے ساتھ مختلف ماحول میں اس کی سکرین کی وزیبلٹی کمال رہتی ہے۔ البتہ ان لمحات میں کہ جب صارفین کو زیا دہ برائٹنس درکار ہو ، اس کی پیک برائٹنس کو 840 Nitsتک بڑھایا جاسکتا ہے تاکہ سورج کی دھوپ اور تیز ترین روشنی میں بھی سکرین کو باآسانی پڑھ سکیں۔

قیمت اور دستیابی

ویوو Y17s (4GB RAM + 128GB ROM) دو دلکش رنگوں  Forest Green اور Glitter Purple   میں  39،999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں  خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ ویوو Y17s کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y17s سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریںhttps://www.vivo.com/pk/products/y17s