نادرا کی نئی بائیکر سروس کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

نادرا نے اب اپنی بائیکر سروس کا آغاز کیا ہے، جو پاکستانی شہریوں کو اپنے دروازے پر شناختی کارڈ کی تجدید اورتبدیلی میں مدد فراہم کرے گی۔
نادرا نے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے دشوار مرحلے کو آسان بنا دیا ہے، نادرا ملازمین اب بائیکر سروس کے ذریعے لوگوں کے گھروں اور دفاتر کا دورا کریں گے جو نئے قومی شناختی کارڈ کی تلاش میں ہیں یا پرانے کارڈ کی تجدید کرنا چاہتے ہیں۔ لوگ اپنی انگلیوں کے نشانات جمع کرا سکتے ہیں، اپنی تصاویر کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، اور نادرا کے دفتر جائے بغیر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویز حاصل کرسکتے ہیں۔
 
تاہم یہ بات یاد رہے کہ گھر یا دفتر پر تمام خدمات حاصل کرنے کے لئے شہریوں کو عام فیس کے علاوہ اضافی رقم دینے کی ضرورت پڑے گی۔
 
نادرا کی طرف سے پیش کردہ یہ تازہ سہولت ان لوگوں کی پریشان کن عمل کو آسان کرے گی جو نادرا سہولت مراکز کی لمبی قطاروں میں انتظار کے کرب سے دوچار ہیں۔
 
نادرا نے شہریوں کو اپنےشناختی کارڈ کے اجراء اور تجدیدؤ کے لئے موبائل فون کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت بھی فراہم کی ہوئی ہے۔ Pak ID ایپ کے ذریعے اب شہری موبائل فون پر شناختی کارڈ، خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، اور دوسرے شناختی دستاویزات کے لئے درخواست دینے کی مکمل عمل کو موبائل فون پرمکمل کرسکتے ہیں۔