تعارف

اسلام علیکم، آئی ٹی نامہ میں خوش آمدید!

یوں تو آجکل آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق بہت سے بلاگ، میگزین اور فورمز موجود ہیں لیکن ان میں اکثریت انگریزی زبان کی ہے جبکہ زیادہ تر پاکستانی عوام انگریزی سے نابلد ہے۔ اسی وجہ سے وہ ٹیکنالوجی سے متعلقہ جدید معلومات اور تازہ ترین خبروں سے محروم رہتے ہیں۔ اس بلاگ کا مقصد اردو سمجھنے والے تمام افراد تک آسان اور موثر طریقے سے ٹیکنالوجی کی نت نئی خبریں اور مفید معلومات فراہم کرنا ہے۔

گذشتہ 6 سال سے ہماری یہ کوشش ہے کہ آئی ٹی نامہ آپ دوستوں کے لیے ایک جامع اور مفید منبع ثابت ہو۔ اگر اردو میں لکھنے لکھانے کا پس منظر رکھنے والے افراد بھی اس بلاگ کے لیے لکھیں تو یہ سونے پر سھاگے والی بات ہوگی۔  دلچسپی رکھنے والے افراد بلاگ پر موجود رابطے کا صفحہ استعمال کر سکتے ہیں۔

امید ہے  کے اپ لوگوں کو ہماری یہ کاوش پسند آئےگی، اس حوالے سے ہم آپکی آراء اور معاونت  کے بھی طلب گار ہیں؛ شکریہ

─ ٹیم آئی ٹی نامہ