ویوو کا جدیدسمارٹ فون Y27s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون  Y27s  پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ اس سمارٹ فون نے  دلکش ڈیزائن، شاندار کارکر دگی اور کیمرہ کی اعلیٰ ترین صلا حیتوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

یہ سمارٹ فون  2.5D فلیٹ فریم  کے ہمراہ آتا ہے جو اسے باقی سمارٹ فونز سے الگ بنا دیتا ہے۔ ویوو Y27s کی گرفت نہا یت آرام دہ ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین کو ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ نیز استعمال کو مزید باسہولت  اور محفوظ  بنانے کے لیے اس میں Side-Mounted Fingerprint Scanner بھی دیا گیا ہے۔

نیز مختلف Applicationsکے برق رفتار استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اس سماٹ فون کو 8GB + 8GB Extended RAM, 128GB ROM اور 90Hz Refresh Rate سے لیس کیا گیا ہے۔ مزید براں ویوو Y27s  میں متاثر کن 44W FlashCharge ٹیکنالوجی اور 5000mAh کی بڑی بیٹری بھی موجود ہے۔

ویوو Y27s  میں دلکش ڈیزائن اور طاقتور پرفارمینس کے برعکس، اعلیٰ ترین کیمر ہ سسٹم بھی دیا گیاہے۔ 50 میگا پکسل مین کیمرہ  اور  2میگا پکسل Bokehکیمر ہ کے ذریعے ویوو  Y27s   آپ کو خوبصورت رنگوں میں حقیقت کے قریب تر اور بہترین وضاحت کے ساتھ تصاویر لینے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں  ، اس میں آپ کے خاص اور یادگار لمحات کو قید کرنے کے لیے ایک بہترین 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہے۔

مختصر یہ کہ Y27s جاذبیت اور فعالیت کا ایک ایسا جدید امتزاج ہےجس میں صارفین کا بہترین انتخاب بننے کی ہر خصوصیت اور صلاحیت موجود ہے۔

قیمت اور دستیابی

ویوو Y27sدو دلکش رنگوں  Burgundy Black اور  Garden Green میں  56,999 روپے کی قیمت پر پاکستان بھر میں  خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

ویوو Y27s کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y27s سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں  https://www.vivo.com/pk/products/Y27s