ویوو نے پاکستان میں بہترین سیلفی کیمرہ اور میوزک سے مزین سمارٹ فونز متعارف کروا دیے­­­

 عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی باضابطہ فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ ویوو اپنے اعلی معیار کے سمارٹ فونز اور موبائل سروسز کے حوالے سے پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہ کمپنی اس وقت چین کی تیسری بڑی موبائل فون کمپنی ہے جبکہ عالمی درجہ بندی کے حساب سے اس کا شمار چوٹی کی پانچ کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

ابتدائی طور پر ویوو نے پاکستان میں اپنے تین سمارٹ فون لانچ کیے ہیں جو کہ بہترین سیلفی کیمرہ، جدید ہارڈویئر اور تیز ترین آپریٹنگ سسٹم “فن ٹچ او ایس ” سے مزین ہیں۔

ان فونز میں V5s, Y55s, Y53 شامل ہیں جو کہ اب پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب  ہیں۔ ویوواپنے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹورک کے ذریعے پورے پاکستان میں اپنے موبائل فونز کی فروخت کرے گی اور آفٹر سیلز سروسز کے لیے بھی تمام بڑے شہروں میں سروس سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی جلد تمام چھوٹے بڑےشہروں میں اپنی  برانڈ شاپس  کھول رہی ہے۔

ویوو اپنے تمام سمارٹ فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے  اور اسکے ساتھ پہلی بار پاکستان میں 15 دن تک مفت ریپلیس منٹ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام سمارٹ فونز ایسیسریز کے ساتھ 6 ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔

ویوو سمارٹ فون کی پاکستان میں لانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  مسٹر ایرک کا کہنا تھا کہ “ویوو نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی ہے کہ صارفین کے لیے بہترین اور اعلی درجہ کی مصنوعات فراہم کی جائیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام مصنوعات کو معیار کے اعلی درجہ پر پرکھا جائے اور صارفین کی سہولت کو ہر حال میں مدنظر رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے ہم جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں اور نت نئی ایجادات پر اپنی تمام تر توانائیوں صرف کرتے ہیں۔

مسٹر ایرک نے مزید کہا کہ “پاکستان ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں صارفین ایسے سمارٹ فون خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو کہ اچھے سیلفی کیمرہ سے مزین ہوں اور انکی توجہ انٹرٹینمنٹ پر رہے۔ اسی لیے ویوو کے تمام سمارٹ فونز میں کیمرہ اور میوزک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کمپنی نے چند سال قبل دنیا کے سب سے کم موٹائی والے سمارٹ فون متعارف کروا کر تہلکہ مچا دیا ۔ اسی طرح ویوو وہ پہلی چینی موبائل ساز کمپنی تھی جس نے تھری ڈی گولائی والی سکرین کا سمارٹ فون متعارف کروایا۔ ابھی حال ہی میں ویوو نے ایسے فون متعارف کروائے ہیں جن میں دو سیلفی کیمرے نصب ہیں اور سامنے کے جانب بھی سافٹ لائٹ فلیش لائٹ فراہم کی گئی ہے۔

ویوو اب اپنے نئے فونز میں سکرین کے نیچے فنگر پرنٹ سکینر کی سہولت فراہم کرنے کاارادہ رکھتی ہے، جس کا عملی مظاہرہ کچھ دن قبل موبائل ورلڈ کانگرس، شہنگائی میں کیا گیا۔

ویوو ایک عالمی سمارٹ فون برانڈ کی حیثیت سے اس وقت دنیا بھر میں کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی بڑی کمپنیوں سے شراکت داری کے معاہدے کررہی ہے۔ اس وقت کمپنی آئی پی ایل، این بے اے اور فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی شراکت دار ہے اور پوری دنیا میں فیشن اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہورشخصیات کے ساتھ کام کررہی ہے۔