ہواوے نے پاکستان میں ڈول سم فیچر سے مزین نیا کواڈ کور سمارٹ فون متعارف کروا دیا

ہواوے کی جانب سے پاکستان میں کمپنی کا پہلا ڈؤل سم (دو سموں والا) سمارٹ فون G610 فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
huawei-g610
ہواوے نے پاکستان میں سمارٹ فونز کی فروخت کا آغاز 2012 کے وسط میں کیا، گذشتہ سال کمپنی کی جانب سے 5 سمارٹ فونز فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ جبکہ اس سال کے آغاز پر کم قیمت سمارٹ فونز جیسے Y300 اور G510 کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے پتلا فون ایسنڈ P6 بھی پاکستان میں متعارف کروایا گیا۔
huawei-g610-pakistan
ہواوے کے فونز کوالٹی اور پائیداری کے حوالے سے مقامی کمپنیوں جیسے کیو موبائل سے بہت بہتر ہیں، تاہم صارفین کی بڑی شکایت یہ تھی کہ ہواوے فونز میں دو سموں کی سہولت موجود نہیں۔ ہواوے کا یہ نیا فون صارفین کی اس پریشانی کو ضرور دور کر دے گا۔

imagwater g610-dual-sim

ہواوے G610 کے نمایاں فیچرز یہ ہیں:

  • 5 انچ لمبی IPS qHD ریزولیوشن سکرین
  • 1.2GHz کواڈ کور پراسیسر اور 1GB ریم
  • 5 میگا پکزل کیمرہ، فلیش لائیٹ اور سامنے کی جانب 0.3 میگا پکزل کیمرہ
  • دو جی ایس ایم سِمز کی سہولت
  • 4GB میموری اور microSD کارڈ کی سہولت
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.2 اور ہواوے Emotion انٹرفیس
  • 2150mAh بیٹری، لائیٹ، پراکسیمیٹی اور جی سنسرز

mobile
ہواوے G610 پاکستان بھر میں ائیر لنک کی ایک سالہ وارنٹی کے ساتھ 20 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ موبی لنک صارفین کے لیے خصوصی آفر کے تحت اس فون کی خریداری پر 6 ماہ تک مفت موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ مفت انٹرنیٹ پر 2GB ماہانہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔