مائیکروسافٹ 29 فروری کو ونڈوز 8 کنزیومر پری ویو جاری کرے گا

مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس 2012 میں اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 کو متعارف کروائے گی۔ اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی جانب سے 29 فروری کو ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ونڈوز 8 بیٹا ورژن جسے اب کنزیومر پری ویو کا نام دیا گیا ہے متعارف کروایا جائے گا۔

اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز 8 کا ڈیلویلپر پری ویو جاری کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق فروری کے اختتام پر پیش کیے جانے والا ورژن کنزیومر پری ویو ہوگا، جسے صارفین اچھی طرح ٹیسٹ کریں گے اور کمپنی اس میں موجود خامیوں کا ازالہ کرکے ونڈوز 8 کو مارکیٹ میں متعارف کروا دے گی۔ مائیکروسافٹ ونڈوز کا یہ نیا ورژن کمپیوٹرز اور موبائل یا ٹیبلیٹ دونوں طرح کے سسٹم پر استعمال کیا جا سکے گا، شاید یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے اسے متعارف کروانے کے لیے موبائل ورلڈ کانگرس کا انتخاب کیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ کاونڈوز 8  ایپلی کیشن سٹور بھی 29 فروری کو لانچ کر دیا جائے گا۔ جہاں سے صارفین نئی میٹرو سٹائل ایپلی کیشنز ڈاونلوڈ کر سکیں گے۔

منبع