ونڈوز 8 کا ڈیویلپر ورژن ڈاؤن لوڈ کیجئے

آخر کار مائیکروسافٹ کی جانب سے نئے آنی والی ونڈوز 8 کا ڈیویلپر پری ویو عوام الناس کے لئے جاری کر دیا گیا ہے۔صارفین کی سہولت کے لئے اس پری ویو کے مختلف ورژن جاری کئے گئے ہیں۔

پہلے ورژن میں آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیویلپر ٹولز بھی شامل کئے گئے ہیں ، لہذا اگر آپ ڈیویلپرہیں تو آپ کے لئے یہ ورژن موزوں رہے گا۔ یاد رہے کہ یہ 64-bit ورژن ہے۔ اس ورژن کو انسٹال کرنے کے لئے آپ کو پہلے تمام آپریٹنگ سسٹم ختم کرنا ہونگے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

دوسرا ورژن بھی 64-bit ہےلیکن اس میں ڈیویلپر ٹولز کو شامل نہیں کیا گیا۔اس ورژن کو انسٹال کرنے کے لئے تمام آپریٹنگ سسٹم ختم کرنے کی ضرورت نہیں، آپکی اکاؤنٹ سیٹنگز اور دیگر معلومات محفوظ رہیں گی۔ اس ورژن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

تیسرا ورژن بھی دوسرے کی طرح ہی ہے فرق صرف اتنا ہے کہ یہ 32-bit ہے۔ اسے ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

ہر ورژن کی آئی ایس او فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ کو اسے ڈسک یا بوٹ ایبل ڈرائیو پر منتقل کرنا ہوگا۔ ونڈوز 8 چلانے کے لئے آپ کے کمپیوٹر کو درج ذیل خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے۔

  • 1Ghz یا زیادہ رفتار کا x86 یا x64 پراسیسر۔
  • 1GB ریم
  • 16GB ہارڈ ڈسک
  • ڈائریکٹ ایکس 9 گرافکس ڈیوائس۔
  • چھوکر استعمال کرنے والی فنکشنر کے لئے ملٹی ٹچ کی سہولت۔

یاد رہے کہ یہ ونڈوز کا ایک ابتدائی ورژن ہے۔ اس میں بہت سی خامیاں اور نقائص موجود ہو سکتے ہیں۔ لہذا آپ اس صورت میں شکایت نہیں کر سکتے۔اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسے اپنے دفتر کے یا کسی ایسے کمپیوٹر جس میں اہم مواد ہو ہرگز انسٹال نہ کریں۔ کیونکہ اگر آپ کے ڈیٹا یا فائلز کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔

لہذا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے انسٹال کرنے سے پہلے اپنا تمام ڈیٹا کسی اور جگہ محفوظ کر لیں اور پھر اسے انسٹال کریں۔یاد رہے کہ ایک بار انسٹال کرنے کے بعد آپ اسےختم نہیں کر سکتے۔

 

منبع