ویوو کو باضابطہ طور پر انیسویں ایشین گیمز ہانگچو کا خصوصی موبائل سپلائر نامزد کر دیا گیا

ویوو، جو کہ ایک عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ہے اسکی طرف سے 15 جون کو اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی کو انیسویں ایشین گیمز ہانگچو میں بطور خصوصی موبائل سپلائر نامزد کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی روز ہانگچو ایشین گیمز کے آغاز کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جس میں اب کم و بیش 100 دن باقی ہیں۔

ہانگچو ایشین گیمز کی آرگنائیزنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹیو آفس کے ڈائریکٹر، ماوٴجن ہونگ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی جیانفنگ ژو، شعبہ مارکیٹ ڈیولپمنٹ کے ڈپٹی، ڈومنگ فے اور یےہونگ، جبکہ ویوو کی طرف سے برانڈنگ کے نائب صدرجیا جنگڈونگ نے اس دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

انیسویں ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر 2023 کے دوران چین کے شہر ہانگچو میں منعقد ہونگی جس میں 45 ممالک شریک ہونگے۔ اس خطہ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے ہانگچو ایشین گیمز کے ذریعے پورے ایشیا میں کھیلوں کے ذریعے اتحاد اور ہمدردی کا جشن منایا جائے گا۔ ہانگچو ایشین گیمز کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کو یادگار بنانے کے لیے ویووکے برانڈنگ نائب صدرجیا جنگڈونگ نے آرگنائیزنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو ویوو سمارٹ فون کا تحفہ بھی دیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹیجی، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ ” انیسویں ایشین گیمز، ہانگچو کی ثقافتی اور کھیلوں کی دلکشی کو ایشیا اور پوری دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔ ان گیمز کے موبائل فونز اور آفیشل ای سپورٹس گیمنگ فونز کے باضابطہ خصوصی سپلائر کے طور پرویوو پیشہ ورانہ امیجنگ ٹیکنالوجی اوربہترین اسپورٹس تجربہ فراہم کرے گی جس سے کھیلوں کے اتحاد کو فروغ دینے اور اس عظیم موقع کو بھرپور طریقہ سے منانے میں مدد ملے گی۔”

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سالوں کے دوران ویوو نے کھیلوں کے دیگر مشہور مقابلے جیسے سڈیرمین کپ، NBA، فیفا ورلڈ کپ اور UEFA EURO کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے، جس سے کمپنی کو عالمی سطح پر مداحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مزید پہچان اور شہرت حاصل ہوئی ہے۔