ویوو کی نئی سمارٹ واچ Watch 3 نئے فون X100 کے ساتھ 13 نومبر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کر دیا گیا

ویوو کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ انکی نئی Watch 3 نومبر 13 کو ویوو X100 فلیگ شپ کے ساتھ لانچ کی جائے گی۔
 
انٹرنیٹ پر اس کے دو رنگوں میں کچھ آفیشل تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ Watch 3 میں ایک ڈیجیٹل کراؤن بٹن شامل ہوگا جو ویوو کے انٹرفیس کو چلانے کے لئے ہوگا، ساتھ ہی ایک سائیڈ بٹن، ایک اسپیکر اور مائیکروفون شامل ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ Watch 2 کی طرح ہی یہ نئی گھڑی بھی وائس کال کی سہولت فراہم کرے گی۔
 
ان تصاویر سے اس بات کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس گھڑی کو کالے اور ہلکے بادامی رنگوں میں متعارف کروایا جائے گا۔
 
Watch 3 کے ساتھ یہ بھی متوقع ہے کہ ویوو کا خودیار بلو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم بھی متعارف کروایا جائے۔ یہ او ایس رسٹ پروگرامنگ زبان پر مبنی ہوگا اور وائس اور جسچرز کے ساتھ متعدد ان پٹ کی صلاحیتوں کو سپورٹ کرے گا اور ویوو کے اسمارٹ فون اور ویئریبلز کے ساتھ بہترین کنکٹیویٹی بھی فراہم کرے گا۔