ویوو، فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل سپانسر اور آفیشل سمارٹ فون بن گیا

سمارٹ فون انڈسٹری میں صف اول کی حیثیت رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلے فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لیےآفیشل سپانسر اور آفیشل سمارٹ فون بن گیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ویوو دنیا بھر میں فٹ بال کے مداحوں کو اس کھیل سے جوڑے گا۔

یاد رہے کہ ویوو نے 2017 میں فیفا کے ساتھ چھے سال کی شراکت داری کا معاہدہ کیا تھا اور اسکے نتیجے میں فیفا کنفیڈریشن کپ 2017، فیفا ورلڈ کپ رشیا 2018 اور فیفا عرب کپ قطر 2021 منعقد کیے جاچکے ہیں۔ ویوو نے اسکے علاوہ UEFA EURO 2020 کو بھی سپانسر کیا تھا۔ ویوو اپنی اس شراکت داری کے ساتھ فٹ بال کے کھیل کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران ویوو اپنے جدید سمارٹ فونزفیفا کے سٹاف کو فراہم کرے گا تاکہ وہ ورلڈ کپ کے انعقاد میں آسانی پیدا کر سکیں۔ اسی طرح ورلڈ کپ کے دوران ویوو کی جانب سے #vivogiveitashot کے نام سے ایک ایکٹیویٹی منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے فٹ بال کے مداحوں کو اپنے جذبات کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔