ویوو 2021 کی دوسری سہ ماہی میں بھی عالمی سطح پربہترین 5 سمارٹ فون برانڈز میں شامل، چین میں پہلی پوزیشن

گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس فرم آئی ڈی سی کے موبائل فون ٹریکر کے مطابق، 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویوو نے 23.5 فیصد شیئر کے ساتھ چین کی سمارٹ فون مارکیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی-

ویوو نے یہ پوزیشن اپنے پورٹ فولیو میں ہر پرائس رینج کے پراڈکٹس مہیا کرتے ہوۓ اور سالانہ 23.6 فیصد ترقی کی شرح کے ساتھ حاصل کیا ہے۔ فی الوقت ویووکا سیلز نیٹ ورک 50 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور دنیا بھرمیں اس کے میں 400 ملین سے زائد صارفین ہوچکے ہیں۔

آئی ڈی سی  کے مطابق ویوو نے سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر10.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ صف اول کے پانچ سمارٹ فون برانڈز میں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ یہاں یہ بات  بھی قابل ذکر ہے کہ ویوو اپنی برانڈ فلاسفی کے تحت، مقامی مارکیٹس کے حساب سے تمام منصوبہ بندی کرتا ہے اور اس میں مقامی تہذیب اور ثقافت سے ہم آہنگی ایک بڑا پہلو ہے۔