وارد کی آئے روز بدلنے والی دوستیاں :گلو کا نیا پیکج متعارف

وارد کی جانب سے گذشتہ روز “سپر دوستی پیکج” کے نام سے ایک نیا پری پیڈ پیکج متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین 10 فرینڈز اینڈفیملی نمبرز پر رعایتی نرخوں میں کال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوستی نمبر پر بالکل مفت کالز کر سکتے ہیں۔

شاید کمپنی کا خیال ہے کہ وہ پرانی آفرز کو نئے ریپر میں لپیٹ کر اور نت نئے اشتہارات بنا کر صارفین اور خاص کر نوجوان نسل کو اپنی جانب راغب کرسکیں گے۔ لیکن یہ انکی بھول ہے، جب تک وارد کی جانب صارفین کے لیے واقعی کوئی اچھا پیکج متعارف نہیں کروایا جاتا تب تک کمپنی گھاٹے میں ہی رہے گی۔ لہذا وارد کو چاہیے کہ وہ صارفین کو دھوکہ دینے کی بجائے دیگر کمپنیوں خاص کر یوفون اور زونگ کی پیروی کرے۔ جو اپنے صارفین کو کالز ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ہر طرح کے اچھے پیکجز فراہم کررہے ہیں۔آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے تبصرہ ضرور کیجئے گا۔

پیکج کی تفصیلات:

  • پیکج ایکٹیویٹ کرنے کےلیے اپنے نمبر سے Super لکھ کر اسے 777 پر ارسال کیجئے یا پھر 100 ملائیے۔
  • دوستی نمبر شامل کرنے کے لیے Fre لکھ کر خالی جگہ دیں اور پھر وارد نمبر لکھیں اور اسے 2129 پر ارسال کر دیں۔
  • فرینڈز اینڈ فیملی نمبر شامل کرنے کے لیے Add خالی جگہ اور پھر نمبر لکھ کر اسے 2129 پر بھیجیں، جبکہ نمبر ختم کرنے کےلیے Del خالی جگہ اور نمبر لکھ کر 129 پر ارسال کریں۔
  • آپ کل 10 فرینڈز اینڈ فیملی نمبر شامل کرسکتے ہیں جن میں 8 آن نیٹ (وارد) اور 2 آف نیٹ (دوسرے نیٹورک) کے نمبر ہوسکتے ہیں۔
  • سپر دوستی  ٹیرف کی معلومات کچھ یوں ہیں:

دیگر چارجزکی تفصیلات:

  • وارد پری پیڈ سے سپر دوستی پیکج پر منتقل ہونے کے چارجز 25 روپے علاوہ ٹیکس ہیں، جبکہ گلو، گلو 2 یا دوستی پیکج سے منتقلی پر 10 روپے علاوہ ٹیکس چارجز لاگو ہونگے۔
  • دوستی نمبر شامل کرنے کے چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس جبکہ فرینڈز اینڈ فیملی نمبر شامل کرنے کے چارجز 9 روپے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • آپ فرینڈز اینڈفیملی نمبر تبدیل بھی کرسکتے ہیں، کوئی نمبر ختم کرنے کے چارجز 2 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔
  • دوستی نمبر کے ماہانہ چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • کسی بھی فرینڈز اینڈ فیملی یا دوستی نمبر پر کی جانے والی پہلی کال پر ایک روپیہ علاوہ ٹیکس روزانہ چارج کیے جائیں گے۔

شرائط و ضوابط:

  • شام 6 سے رات 11 تک کی جانے والی تمام کالز 1 روپیہ فی 30 سیکنڈ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
  • تمام کالز کی بلنگ 30 سیکنڈ کی بنیاد پر ہوگی۔
  • 7777 پر بھیجے جانے والے تمام ایس ایم ایس ایک روپیہ علاوہ ٹیکس کے حساب سے چارج کیے جائیں گے۔
  • سپر دوستی پیکج پر ہیپی آور، رات دن اور دیگر آفرز دستیاب نہیں۔
  • آپ اس پیکج پر گلو ایس ایم ایس بنڈل اور انٹرنیٹ پیکج حاصل کرسکتے ہیں۔
  • آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔

اس آفر کا اشتہار ملاحظہ کیجئے، رات گئے تک گرل فرنڈز سے بات کرنے کا زمانہ تو اب کافی پرانا ہوگیا ہے شاید لہذا اب والدین کو دھوکہ دینا زیادہ مناسب ہے؟