وارد پاور پیک : 5 منٹ ، 100 ایس ایم ایس اور 5MB موبائل انٹرنیٹ

وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے پاور پیک بنڈل نامی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر میں4.99 روپے علاوہ ٹیکس روزانہ کی ادائیگی پر صارفین کو 5 آن نیٹ منٹ ، 100 ایس ایم ایس اور 5MB موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔


آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
وارد کی یہ بنڈل آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے P لکھ کر اسے 7777 پر ایس ایم ایس کریں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • بنڈل میں فراہم کیے جانے والے منٹس صرف آن نیٹ (وارد سے وارد) کالز کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
  • آپ 100 ایس ایم ایس پاکستان بھر میں کسی بھی نیٹورک پر بھیج سکتے ہیں۔
  • آفر کی معیاد ایک دن ہے۔ جسکے بعد آپ کو آفر دوبارہ منتخب کرنا ہوگی۔
  • 7777 پر بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کے چارجز 1 روپیہ علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • دیگر شرائط اور ٹیکس لاگو ہیں۔