وارد ٹیلی کام نے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئے ہابرڈ بنڈل متعارف کروا دیے

وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں اپنے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئے (ہائبرڈ بنڈل) متعارف کروائے گئے ہیں۔ جنہیں وہ اپنے پوسٹ پیڈ پیکج کے علاوہ سبسکرائب کروا سکتے ہیں۔

waridhybrid

ان بنڈلز میں صارفین کو آن نیٹ منٹ، تمام نیٹورکس پر ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ ان بنڈلز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

ماہانہ سپر ہائبرڈ:

اس بنڈل میں صارفین کو ماہانہ 200 روپے کے عوض 1000 وارد منٹس، 1000 لوکل ایس ایم ایس اور 1000 میگا بائیٹ موبائل انٹرنیٹ (2G یا 4G) فراہم کیا جائے گا۔

ماہانہ ان لمیٹیڈہائبرڈ:

اس بنڈل میں صارفین کو ماہانہ 2500 وارد منٹس ، 2500 لوکل ایس ایم ایس اور 2500 میگا بائیٹ موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ اسکی قیمت 400 روپے ماہانہ ہے۔

بنڈل سبسکرائیب کروانے کے لیے صارفین اپنے موبائل سے #99* ملا کر ہدایات پر عمل کریں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ بنڈل وارد Zahi, WP اور وارد پیکج صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔
  • بنڈ ل کے چارجز پر تمام قسم کے ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • بنڈل ایکٹیویشن کے لیے نئے سیکیورٹی ڈپازٹ کی ضرورت نہیں۔
  • بنڈل چارجز ایڈوانس پرو-ریٹ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔