وارد لایا پری پیڈ صارفین کے لیے گھنٹہ پیکج اور نئے ایس ایم ایس بنڈلز

وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے گھنٹہ آفر اور نئے ایس ایم ایس پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے۔وارد کی یہ نئی آفر صرف وارد پری پیڈ اور زیم صارفین کے لیے موثر ہے جبکہ گلو اور پوسٹ پیڈ صارفین اس آفرمیں شامل نہیں ہیں۔

گھنٹہ آفر کی تفصیلات:
وارد گھنٹہ پیکج میں صارفین رات 12 سے شام 6 بجے تک 3.99 روپے علاوہ ٹیکس فی گھنٹہ کسی بھی وارد نمبر پر کال کر سکتے ہیں۔آفر منتخب کرنےکےلیے اپنے موبائل سے GH لکھ کر اسے 3333 پر ارسال کیجئے۔ جبکہ آفر کو ختم کرنے کےلیے ایس ایم ایس میں Ghanta خالی جگہoff لکھ کر اسے 3333 پر بھیج دیں۔

شرائط و ضوابط:

  • اس آفر میں 2 روپے علاوہ ٹیکس چارجز روزانہ لاگو ہونگے۔
  • گھنٹہ آفر وارد پری پیڈ اور زیم صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • شام 6 سےرات 12 تک تمام وارد نمبروں اور دیگر نیٹورکس پر کی جانے والی کالز معمول کے پیکج کے مطابق ہی چارج کی جائیں گی۔
  • اکاؤنٹ بیلنس کم ہونے کی صورت میں گھنٹہ آفر کی معیاد خود ہی ختم ہوجائے گی۔ ری چارج کروانے پر آپ کو آفر دوبارہ سبسکرائیب کرنا ہوگی۔

وارد کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ایس ایم ایس بنڈلز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:


بنڈل سبسکرائیب کروانے کا طریقہ:

  • روزانہ ایس ایم ایس بنڈل ایکٹیو کروانے کے لیے اپنے موبائل فون سے DS لکھیں اور اسے 3333 پر ارسال کردیں۔
  • ہفتہ وار ایس ایم ایس بنڈل ایکٹیو کرنے کے لیے WS لکھ کر اسے 3333 پر ارسال کریں۔

بنڈل آفر ختم کرنے کا طریقہ:
روزانہ ایس ایم ایس یا ہفتہ وار ایس ایم ایس  بنڈل سروس ختم کرنے کے لیے SMS off لکھ کر اسے 3333 پر بھیج دیں۔

شرائط و ضوابط:

  • معیاد پوری ہونے پر ایس ایم ایس بنڈلز کی تجدید خود بخود ہوجایا کرے گی۔
  • بیلنس کم ہونے کی صورت میں بنڈل سروس ختم ہوجائے گی۔
  • مزید معلومات کے لیے وارد ہیلپ لائن 100 پر رابط کیجئے۔