وارد کی نئے پری پیڈ صارفین کے لیے خاص آفر

وارد نے آج اپنے نئے پری پیڈ صارفین کے لیے ایک خاص آفر کا اعلان کیا ہے۔ وہ تمام صارفین جو وارد کی نئی سم خریدیں یا اپنا پرانا نمبر وارد کے نیٹورک پر منتقل کروائیں گے وہ اس بنڈل آفر سے مستفیذ ہوسکیں گے۔

نئے وارد صارفین کو پہلے تین ماہ کے دوران 75 روپے یا زائد کے ری چارج پر درج ذیل مفت منٹس ، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

  • وارد سے وارد 750 منٹس
  • 75 منٹس دوسرے نیٹورکس پر
  • 750 ایس ایم ایس، کسی بھی نیٹورک پر
  • 750 میگا بائیٹ فور جی ایل ٹی ای

warid-offer-new

شرائط و ضوابط:

  • وارد کی یہ آفر صارفین تین ماہ کے دوران تین مرتبہ ہی استعمال کر سکتے ہیں یعنی ہر ماہ اس بنڈل کو ایک دفعہ سبسکرائیب کیا جاسکتا ہے۔
  • ان بونس منٹس، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ کی معیاد صرف 5 دن ہے۔ یعنی سبسکرائب کرنے کے 5 دن کے اندر آپ کو انہیں استعمال کرنا ہوگا۔
  • کال سیٹ اپ چارچز اور دیگر ٹیکس لاگو ہونگے۔

آفر کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہ وارد کی ویب سائیٹ وزٹ کیجئے یا یہ لنک دیکھیں۔