وارد کا ڈبل دھمال – مفت موبائل اور سم

وارد کی جانب سے حال ہی میں ملتان ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ریجن کے صارفین کے لئے انتہائی پرکشش اور اپنی طرز کی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر میں صارفین کو نہ تو سم خریدنی ہے اور نہ ہی کوئی موبائل بلکہ انہیں خریدنا ہے موبائل بیلنس اور وارد انہیں دے گا ایک نئی سم اور نیا موبائل فون۔

2,999 کا بیلنس خریدنے پر صارفین حاصل کر سکیں گے:
وارد کا ڈبل سم والا رنگین موبائل فون ، جو ایف ایم ریڈیو ، ٹارچ ، ویڈیو گیمز اورسپیکر فون سے مزین ہے۔اسکے ساتھ ساتھ وارد صارفین کو ایک نئی پری پے سم بھی فراہم کرے گاجس میں 2,999 کا بیلنس ہوگا۔

1,799 کا بیلنس خریدنے پر صارفین حاصل کر سکیں گے:
وارد کا موبائل فون S501 جو ایف ایم ریڈیو ، ویڈیو گیمز ، ٹارچ اور سپیکر فون سے مزین ہے۔اس فون کے ساتھ وارد ایک نئی پری پے سم فراہم کرے گا جس میں 1,799 روپے کا بیلنس ہوگا۔

شرائط و ضوابط:

  • فی الوقت یہ آفر صرف ملتان،  فیصل آباد اور گوجرانولہ ریجن میں دستیا ب ہے۔ شہروں کی مکمل تفصیلات جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
  • یہ آفر صرف نئے وارد صارفین کے لئے ہے۔
  • بیلنس کو تمام نیٹورکس پر کال ، ایس ایم  ایس ، ایم ایم ایس  ، جی پی آر ایس اور انٹرنیشنل کالز کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • اس بیلنس کو صارفین صرف اپنے ریجن میں رہتے ہوئے استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ اس سم کو لاہور میں استعمال کریں گے تو آپکا فری بیلنس غیر موثر ہوگا۔
  • اس بیلنس کا بنڈل آفرز کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے کسی دوسرے وارد صارف کو بھیجا جاسکتا ہے۔
  • بیلنس کی مدت اختتام 12 ماہ ہے جو مزید بیلنس لوڈ کرنے پر بڑھائی جا سکتی ہے۔
  • بنڈل آفر کا پہلے سے طے شدہ پیکج Zem 30 LCR ہوگا۔
  • اس آفر میں حاصل کیا گئے موبائل میں کسی دوسرے نیٹورک کی سم استعما ل نہیں کی جاسکتی۔ اسی طرح فری بیلنس ختم کئے بغیر اس سم کو بھی کسی دوسرے موبائل میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔خلاف ورزی کی صورت میں سم کو بلاک کر دیا جائے گا۔
  • بیلنس کی قیمت میں تمام ٹیکس شامل ہیں۔
  • بقایا بیلنس حاصل کرنے کے #6*200* ملائیے۔