یوفون کی شاندار شاہکار آفر، 200 روپے کے ری چارج پر 20 کرولا گاڑیاں

یوفون کی جانب سے اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے غالباً چوتھی بار شاہکار آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس نئی آفر کے تحت صارفین 200 روپے کا بیلنس ری چارج کرکے 20 ٹویوٹا کرولا گاڑیاں جیت سکتے ہیں۔ ufone-shaahcar آفر کی تفصیلات:

  • یوفون کی ’شاندار شاہکار‘ آفر کے تحت صارفین کو 5 اپریل سے 20 مئی 2014 کے درمیان 200 روپے کا بیلنس ری چارج کرنا ہوگا۔ جس پر وہ ٹیوٹا کرولا کی قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے۔
  • 200 روپے کے بیلنس میں تمام ٹیکس وغیرہ شامل ہیں اور پچھلی آفرز کی طرح اب بیلنس کے استعمال پر کوئی شرط نہیں لگائی گئی بس آپ کو مطلوبہ بیلنس ری چارج کرنا ہے۔
  • ہر200 روپے کے ری چارج پر قرعہ اندازی میں آپ کی ایک انٹری شامل کرلی جائے گی۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر نئے پرانے تمام یوفون اور ایم این پی پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • نتائج کا اعلان مئی کے اختتام پر کیا جائے گا اور کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • جیتنے والے صارفین کو یوفون کے کوڈ 333 سے کال کی جائے گی۔ کسی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لیے یہ بات نوٹ کر لیں کہ آپ سے یوفون نہ تو لوڈ کا مطالبہ کرے گی اور نہ ہی آپ سے کیش رقم وغیرہ طلب کی جائے گی۔
  • جیتنے والے صارف کو یوفون کے بزنس سنٹر پر 60 دن کے اندر  اپنا اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات فراہم کرنا ہونگی۔
  • دیگر شرائط اور تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔