یوفون شاہکار آفر کے نتائج کا اعلان ، شاہکار آفر 2 متعارف

یوفون کی جانب سے گذشتہ ماہ متعارف کروائی جانے والی شاہکار آفرکے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس آفر میں صارفین کو مارچ کے مہینے میں 200 روپے یا زائد کا بیلنس استعمال کرنا تھا جسکے بعد وہ 10 کرولا گاڑیوں کی قرعہ اندازی میں شرکت کے اہل ہو سکتے تھے۔

اس حوالے سے آج یوفون کی جانب سے ملک بھر سے 10 خوش نصیب افراد کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں نئی کرولا گاڑیاں انعام میں دی جائیں گی۔


شاید یوفون کو آج کل کافی منافع حاصل ہورہا ہے لہذا کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے اب شاہکار آفر 2 متعارف کروا دی گئی ہےاور اب کی بار 10 کی بجائے 20 خوش نصیب افراد کو سوزوکی سوئفٹ گاڑیاں انعام میں دی جائیں گی۔

قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا طریقہ:
اس آفر میں حصہ لینے کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے ، 10 اپریل سے
31 مئی 2012 کے دوران 200 روپے یا زائد کا بیلنس استعمال کیجئے اور قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں۔


یاد رہے کہ 200 روپے کا بیلنس استعمال کرنے پر قرعہ میں آپکی ایک انٹری ہوگی ، یعنی جتنا زیادہ بیلنس استعمال کریں گے اتنے ہی زیادہ جیتنے کے مواقع ملیں گے۔

شرائط وضوابط:

  • اس آفر کے حوالے سے یوفون کی جانب سے صرف 333 کے نمبر سے بذریعہ کال یا ایس ایم ایس رابطہ کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ کسی بھی نمبر سے آنے والی کال یا ایس ایم پر بھروسہ نہ کریں۔
  • یہ آفر 10 اپریل سے 31 مئی 2012 تک جاری رہے گی۔
  • یہ آفر تمام نئے ، ایم این پی اور موجودہ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • قرعہ اندازی جون 2012 کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی اور اس حوالے سے کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • گاڑی کی رجسٹریشن اور دیگر تمام اخراجات جیتنے والے صارف کو ادا کرنا ہونگے۔
  • یوفون کی جانب سے انعام میں دی جانے والی گاڑیاں سوئفٹ DLX ہونگی ، گاڑی کا رنگ تصویر میں دکھائے گئے رنگ سے مختلف بھی ہوسکتاہے۔
  • تمام شرائط اور ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔