وارد لایا لامحدود فیس بک بنڈل : پہلے دو ہفتے مفت

موبی لنک اور یوفون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج وارد ٹیلی کام کی جانب سے بھی صارفین کے لیے ایک فیس بک بنڈل آفر متعارف کروائی گئی ہے جسکے ذریعے صارفین اپنے موبائل پر روزانہ 5 روپے ادائیگی کرکے لامحدود فیس بک استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ پری پیڈ صارفین کے لیے یہ سروس 30 اپریل 2013 تک مفت فراہم کی جارہی ہے۔

Untitled-1

وارد کے مطابق اس آفر کے ذریعے فیس بک کی اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپلی کیشن چلانے کے ساتھ ساتھ فیس بک میسنجر اور تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی گئی ہے۔

آفر کی تفصیلات:
فیس بک بنڈل آفر حاصل کرنے کےلیے اپنے موبائل سے FB لکھ کر اسے 7777 پر ارسال کیجئے، فی الوقت یہ سروس صرف پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ پوسٹ پیڈ صارفین یکم مئی 2013 سے یہ آفر حاصل کرسکیں گے۔

چارجز کی تفصیلات:
پری پیڈ صارفین کےلیے یہ آفر 30 اپریل 2013 تک مفت ہے۔ یکم مئی سے روزانہ اس بنڈل کے لیے 5 روپے چارج کیے جائیں گے۔
پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے یہ آفر یکم مئی سے 150 روپے ماہانہ کے چارجز پر دستیاب ہوگی۔

شرائط و ضوابط:

  • فیس بک پر موجود لنکس کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز اور آرٹیکلز دیکھنے پر چارجز لاگو ہونگے۔
  • یہ آفر بلیک بیری صارفین کے لیے میسر نہیں ہے۔
  • بہت سے موبائل ایسے ہیں جن میں ڈیفالٹ کے طور پر اوپرا یا کوئی اور پراکسی براؤزر ہوتاہے۔ ایسا براؤزر استعمال کرنے پر چارجز لاگو ہونگے۔
  • بیک گراؤنڈ میں چلنے والی دیگر ایپلی کیشنز پر چارجز لاگو ہونگے، لہذا انہیں بند کرکے فیس بک چلائیں۔

وارد کی یہ آفر یقیناً فیس بک استعمال کرنے والے دوستوں کے لیے بے حد موزوں ہے۔ تاہم اینڈرائیڈ فون پر براؤزر سے فیس بک کھولنے پر چارجز لاگو ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے ہیلپ لائن نمائندہ کے مطابق براؤزر پر فی سیشن 1 روپیہ علاوہ ٹیکس لاگو ہونگے لہذا میرا مشورہ یہی ہے کہ فیس بک کی ایپلی کیشن ہی استعمال کی جائے۔