وارد کی مال دھمال بنڈل آفر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے انعامی سکیموں کو فی الفور بند کرنے کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی طرح وارد کی جانب سے حال ہی میں مال دھمال بنڈل کے نام سے ایک نئی انعامی سکیم متعارف کروائی گئی یے۔

maaldhamaalbundle

85 دنوں پر محیط اس انعامی سکیم میں صارفین کو 1 کروڑ کے گرینڈ پرائز کے ساتھ ساتھ روزانہ اور ہفتہ وار بنیاد پر بذریعہ قرعہ اندازی لاکھوں روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

آفر کی تفصیلات:
اس انعامی سکیم میں شامل ہونے کے لیے آپ کو پہلے مال دھمال بنڈل خریدنا ہوگا، جسکی قیمت 10 روپے علاوہ ٹیکس ہوگی۔ اس بنڈل کے ذریعے آپ کسی بھی نیٹورک پر 10 ایس ایم ایس کرنے کے ساتھ ساتھ 10 والپیپرز یا رنگ ٹونز ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ ہر بنڈل حاصل کرنے پر آپ کو 10 پوائینٹ دیے جائیں، جتنے زیادہ آپ کے پوائینٹ ہونگے، اتنے ہی زیادہ جیتنے کے مواقع۔ بذریعہ قرعہ اندازی دیے جانے والے انعامات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

cash

 آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
بنڈل خریدنے کے لیے اپنے موبائل سے 3000 پر ایس ایم ایس بھیجیں اور اسکے بعد اپنے موبائل سے maaldhamaal.waridtel.com وزٹ کریں جہاں سے آپ اپنی مرضی کے والپیپر اور رنگ ٹونز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • مال دھمال بنڈل آفر 15 اپریل سے 8 جولائی 2013 تک دستیاب ہے۔
  • ایک بنڈل کی قیمت 10 روپے علاوہ ٹیکس ہے، آپ جتنے چاہے بنڈل خرید سکتے ہیں۔
  • والپیپر اور رنگ ٹونز ڈاؤنلوڈ کرنے پر جی پی آر ایس  چارجز لاگو ہونگے۔
  • اپنے پوائینٹس اور کریڈٹس دیکھنے کے لیے 3001 پر ایس ایم ایس کریں۔
  • جیتنے والے افراد کو وارد کی جانب سے 00321 کے نمبر سے کال کی جائے گی۔
  • تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔