اب موبی لنک کے ساتھ موبائل پر مفت میں فیس بک استعمال کریں

آپ کو یاد ہوگا کہ 2010 میں جب فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کے لیے زیرو فیس بک نامی سروس متعارف کروائی گئی تو پاکستان میں یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے موبی لنک کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ زیرو فیس بک  کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس کے ذریعے  اپنے موبائل فون سے بالکل مفت اپنا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں، بس اپنے موبائل کے انٹرنیٹ براوزر میں  (o.facebook.com)ٹائپ کیجئے اور مفت میں فیس بک استعمال کریں۔


چند روز قبل موبی لنک کی جانب سے اس سروس کوایک بار پھر سے اپنے جاز اور جذبہ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔جس کے ذریعے اب صارفین اپنا فیس بک سٹیٹس، ٹائم لائن ، کمنٹس، میسجنگ اور دوستوں سے رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔ گو کہ فیس بک زیرو کا انٹرفیس انتہائی سادہ ہے اور اس سروس کے ذریعے فیس بک پر تصاویر  اور ویڈیوز اپلوڈ یا دیکھی بھی نہیں جاسکتیں لیکن چلیں مفت میں سروس مل رہی ہے تو تھوڑی بہت کمی تو برداشت کی جاسکتی ہے، تو جناب دیر مت کیجئے ابھی(o.facebook.com) پر لاگ ان کریں اور لوڈ شیڈنگ کے باوجود اپنے دوستوں سے رابطہ میں رہیں اور وہ بھی بالکل مفت میں۔
شرائط و ضوابط:

  • موبی لنک کی جانب سے فیس بک زیرو سروس صرف جاز اور جذبہ پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • یہ سروس بلیک بیری موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہے۔
  • فیس بک زیرو موبائل فون کے سٹاک براؤزر یا اوپرا منی پر استعمال کی جاسکتی ہے۔
  • فیس بک زیرو استعمال کرنے کے لیے اپنے موبائل میں APN کو jazzconnect.mobilinkworld.com  سے تبدیل کر لیں ورنہ ہوسکتا ہے کہ آپکو اس کے چارجز ادا کرنا پڑیں۔
  • فیس بک زیرو استعمال کرنے کے لیے www یا https کا استعمال مت کریں۔
  • فیس بک زیرو استعمال کرنے کے لیے کسی بھی قسم کے پراکسی سرور کا استعمال ممنوع ہے۔
  • تصاویر ، ویڈیوز اور دیگر ویب سائیٹس کے لنک دیکھنے پر جی پی آر ایس چارجز پیکج پلان کے مطابق چارج کیے جائیں گے۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔

فیس بک زیرو استعمال کرنے کے لیے یہ براوزر استعمال کریں: