پی ٹی سی ایل نے ایک بار پھر 1 ایم بی صارفین کو اپ گریڈ کر دیا

لیجئے جناب پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایک بار پھر 1 ایم بی ڈی ایس ایل پیکج صارفین کو ’مفت‘ 2 ایم بی پیکج پر اپڈیٹ کر دیا گیاہے۔ لیکن زیادہ خوش مت ہوں کیوں کہ ہمیشہ کی طرح یہ آفر صرف چند دنوں کے لیے ہے۔ ایسی آفرز کیوں متعارف کروائی جاتی ہیں؟ وجہ تحریر کے اختتام پر ملاحظہ کیجئے۔

ptcl

آفر کی تفصیلات:

  • اس آفر کے تحت 1 ایم بی صارفین کو موجودہ پیکج کی قیمت میں ہی 31 مارچ 2013 تک مفت 2 ایم بی سپیڈفراہم کی جائے گی۔
  • مقررہ تاریخ کے بعد پیکج چارجز 1549 روپے ماہانہ ہونگے۔
  • اگر آپ واپس 1 ایم بی پر منتقل ہونا چاہیں تو آفر ختم ہونے سے پہلے 1236 پر کال کیجئے۔

شرائط وضوابط:

  • یہ آفر تمام 1 ایم بی صارفین کے لیے ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے۔
  • یہ آفر سٹوڈنٹ پیکج صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
  • مقررہ تاریخ کے بعد پیکج برقرار رکھنے کی صورت میں آپکو ماہانہ 1549 روپے ادا کرنا ہونگے۔

پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کی سروس کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا درست ہوگا کہ 1 ایم بی اور 2 ایم بی پیکج میں کچھ زیادہ فرق نہیں، خاص کر آن لائن سٹریمنگ کے حوالے سے پی ٹی سی ایل کی کوالٹی انتہائی ناقص اور تمام پیکجز پر یکساں ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جبری طور پر صارفین کو ہربار اپ گریڈ کرکے ان سے پیسے بٹورنے کے لیے ایسی آفرز متعارف کروائی جاتی رہتی ہیں۔ ان آفرز میں اکثر سافٹوئیر کے ذریعے صارفین کا پیکج تو اپگریڈ کر دیا جاتا ہے مگر انکی پورٹ کو اپ گریڈ نہیں کیا جاتا، جسکی وجہ سے صارفین کو زیادہ سپیڈ تو نہیں مل پاتی البتہ زیادہ بل ضرور ملنے لگتاہے۔ بہت سے صارفین ایسے ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ انکا پیکج جبری طور پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے اور وہ بے خبری میں ہی زیادہ بل بھرتے رہتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی ایسی صارفین لوٹو آفرز کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔