پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ 1 ایم بی سے 2 ایم بی پر مفت اپ گریڈ

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی نے پی ٹی سی ایل براڈبینڈ 1 ایم بی پیکج کے تمام صارفین کو بالکل مفت 2 ایم بی پیکج پر منتقل کر دیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی اس آفر میں 1 ایم بی صارفین 31 مئی 2012 تک اسی قیمت میں 2 ایم بی انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کریں گے۔ آفر ختم ہونے کے بعد صارفین کو 2 ایم بی کے چارجز ادا کرنا ہونگے یا اپنا پیکج واپس 1 ایم بی پر منتقل کروانا ہوگا۔ آپ آفر کے ختم ہونے سے پہلے بھی اپنا پیکج پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائین 1236 پر کال کر کے واپس 1 ایم بی منتقل کروا سکتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی یہ آفر ان صارفین کے لیے موثر نہیں جو :

  • پی ٹی سی ایل  کا سٹوڈنٹ پیکج استعمال کر رہے ہوں۔
  • جو کوئی بھی بنڈل پیکج ، جیسے ڈبل آپ ، ڈبل امپیکٹ یا ٹرپل پلے پیکج وغیرہ استعمال کر رہے ہوں۔
  • وہ صارفین جنہوں نے پچھلے سال بھی یہ آفر حاصل کی تھی۔
  • وہ صارفین جن کی ٹیلی فون لائین 2 ایم بی پیکج کے لیے موزوں نہیں۔

یاد رہے کہ 31 مئی 2012  سے قبل اگر آپ اپنے پیکج کو واپس 1 ایم بی منتقل نہیں کرواتے تو آپکو 2 ایم بی کے چارجز ہی ادا کرنا ہونگے۔ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ پیکجز کے چارجز کچھ یوں ہیں:

  • 1ایم بی : 1250 روپے ماہانہ
  • 2 ایم بی : 1499 روپے ماہانہ
  • 4 ایم بی : 1999 روپے ماہانہ
  • 6ایم بی 4999: روپے ماہانہ
  • 8ایم بی : 6999 روپے ماہانہ
  • 10 ایم بی : 9999 روپے ماہانہ