پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن اور براڈ بینڈ صارفین کےلیے خصوصی ’ری کنکٹ‘ آفر

bb-ptcl

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں ان تمام صارفین کے لیےایک بار پھر ’ری کنکٹ‘ آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جن صارفین نے 31 مئی 2014 سے قبل اپنا پی ٹی سی ایل لینڈ لائن یا براڈبینڈ کنکشن بند کروادیا تھا یا بل کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے انکا کنکشن منقطع کر دیا گیا تھا۔

اس نئی آفر کے تحت ان صارفین کو دی جانے والی رعایت کچھ یوں ہوگی۔

  • لینڈ لائن صارفین کے لیے ماہانہ 250 روپے چارجز پر اس سال کے اختتام تک لامحدود مفت آن نیٹ کالز
  • براڈبینڈ صارفین کے لیے کسی بھی قسم کے چارجز کے بغیر سال کے اختتام تک لامحدود مفت آن نیٹ کالز
  • براڈ بینڈ صارفین کے لیے پیکج پر ماہانہ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ

وہ صارفین جن کا کنکشن بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کیا گیا ہو انکے لیے بقایا جات پر دی جانے والی رعایت کچھ یوں ہوگی۔

  • 31 دسمبر 2013 سے قبل کنکشن بند ہونے پر 50 فیصد رعایت
  • 31 مارچ 2014 سے قبل کنکشن بند ہونے پر 40 فیصد رعایت
  • 31 مارچ 2014 کے بعد کنکشن بند ہونے پر 30 فیصد رعایت

یاد رہے کہ یہ آفر صرف ان صارفین کے لیے میسر ہے جن کا لینڈ لائن یا براڈبینڈ کنکشن منقطع ہوچکاہے۔ آفر کی معیاد 31 جولائی 2014 تک ہے اور آفر حاصل کرنے کے لیے صارفین کو پہلے یکمشت بقایا جات کی ادائیگی کرنا ہوگی۔