پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ری کنکٹ آفر : بقایا جات میں 50 فیصد چھوٹ

پی ٹی سی ایل کی جانب سے آج اپنے غیر فعال صارفین کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے وہ صارفین جنہوں  نے اپنا فون بند کروادیا ہو، یا بل کی ادائیگی نہ کرنے پر جن صارفین کا فون کاٹ دیا گیا ہو اب وہ اپنا فون بلامعاوضہ بحال کرا سکتے ہیں۔

onepoundptcl

آفر کی تفصیلات:

  • یہ آفر ان تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کا فون 31 جنوری 2013 سے قبل بند ہوا ہو۔
  • اس آفر کے تحت صارفین کو فون لائن مفت میں دوبارہ بحال کر دی جائے گی (جسکے چارجز پہلے 750 روپے تھے)۔
  • براڈبینڈ صارفین کو لینڈ لائن کے ساتھ انٹرنیٹ بھی مفت ایکٹیویٹ کر کے دیا جائے گا (جسکے چارجز پہلے 1000 روپے تھے)۔
  • 31 دسمبر 2013 تک 250 روپے ماہانہ میں لامحدود آن نیٹ کالز۔
  • بقایا جات پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ۔

شرائط و ضوابط:

  • عدم ادائیگی کی بناء پر کاٹے جانے والے فون نمبر کے بقایا جات کی ادائیگی میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
  • بقایا جات آپ کو ایک ہی بار پی ٹی سی ایل ون سٹاپ شاپ پر جمع کروانا ہونگے۔
  • اگر آپ کا پرانا نمبر کسی اور صارف کے استعمال میں ہو تو پھر آپ کو نیا نمبر فراہم کیا جائے گا۔
  • دسمبر 2013 کے بعد لامحدود آن نیٹ کالز کے ماہانہ چارجز 499 روپے ہونگے۔
  • مزید معلومات کے لیے پی ٹی سی ایل ٹول فری نمبر 080080800 پر کال کیجئے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے بہت عرصہ بعد اپنے غیر فعال صارفین کے لیے کوئی اچھی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس کے ذریعے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن صارفین ایک جانب تو اپنا نمبر دوبارہ فعال کروانے پر کوئی چارجز ادا نہیں کرنا ہونگے بلکہ بقایا جات میں بھی 50 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے۔ اس آفر کے لیے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ون پاؤنڈ فش سے مقبولیت حاصل کرنے والے شاہد نذیر کو اشتہار میں کاسٹ کیا گیا ہے جو آپ کو پی ٹی سی ایل کو فون بحال کروانے کی ترغیب کچھ اس انداز میں دے رہے ہیں: