پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن اب براڈ بینڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں براڈ بینڈ صارفین کے لیے سمارٹ ٹی وی کی پی سی ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے اب پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین سیٹ ٹاپ باکس کے بغیر ہی اپنے کمپیوٹر پر 125 ٹی وی چینلز دیکھ سکیں گے۔

ptcl

سروس کی تفصیلات:
آپ سمارٹ ٹی وی کی پی سی ایپلی کیشن اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ کمپیوٹر پر سمارٹ ٹی وی دیکھنے کے لیے آپ کو موڈیم سیٹنگز میں کچھ تبدیلیاں کرنا ہونگی جنکی تفصیلات اس لنک سے ڈاونلوڈ کیجئے۔

سروس حاصل کرنے کے لیے آپ کو براڈبینڈ صارف ہونا لازم ہے۔ آپ 080080800 پر کال کرکے یا قریبی ون سٹاپ شاپ سے اپنے نمبر پر یہ سروس ایکٹیویٹ کروا سکتے ہیں۔ تاہم کچھ دوستوں کے مطابق انکے پاس یہ سروس صرف ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنے پر ہی چل رہی ہے اور انہییں سروس سبسکرائیب کروانے کی ضرورت ہی نہ پڑی۔

چارجز:
پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو یہ سروس پہلے دو ماہ تک مفت فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ یکم جون 2013 سے اسکے چارجز 250 روپے ماہانہ ہونگے۔ جو آپ کے براڈبینڈ کے چارجز کے علاوہ ہیں۔ آپ ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھیں شاید آپکی سروس ویسے ہی چل پڑے اور آپکے 250 بچ جائیں۔

شرائط و ضوابط:

  • پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی سروس حاصل کرنے کے لیے آپکے پاس براڈبینڈ کنکشن ہونا لازم ہے۔
  • ایپلی کیشن کو ونڈوز وزٹا، 7 اور ونڈوز 8 پرانسٹال کیا جاسکتا ہے۔
  • اس سروس میں ویڈیو آن ڈیمانڈ کا فنکشن دستیاب نہیں۔
  • اس سروس میں ٹائم شفٹ سروس بھی میسر نہیں۔
  • یہ سروس جادو پلس اور سمارٹ ٹی صارفین کے لیے مفت ہے۔

یوں لگتا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی تمام تر توجہ آج کل سمارٹ ٹی وی سروس کی طرف مرکوز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن پھر ایوو ایپلی کیشن اور جادو باکس پلس اور اب ڈی ایل ایس صارفین کے لیے بھی سمارٹ ٹی ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اب سمارٹ ٹی وی سروس براڈبینڈ کے علاوہ بھی فراہم کی جارہی ہے۔

جبکہ دوسری طرف ان تمام سروس کی جان براڈبینڈ سروس زبوں حالی کا شکار ہے۔ جہاں پہلے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹورنٹس اور ڈاونلوڈنگ پر قدغن لگائی گئی وہیں اب زیر سمندر کیبل ٹوٹنے کا بہانہ لگا کر سروس کے معیار کو انتہائی ناقص کر دیا گیاہے۔ جن صارفین کو 1 ایم بی کنکشن پر 25KB فی سیکنڈ سپیڈ فراہم کی جارہی ہے وہ کسطرح سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن استعمال کر پائیں گے؟ اور تو اور پی ٹی سی ایل کی نئی فائبر آپٹک کیبل بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کر پاتی نتیجہ کے طور پر پاکستان کے بیشتر بڑے شہروں میں جہاں فائبر آپٹک نمبرز فراہم کیے گئے ہیں، لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں آپ کا فون، انٹرنیٹ اور سمارٹ ٹی وی سب ہی بند ہوجاتے ہیں۔

جانے وہ وقت کب آئے گا جب پی ٹی سی ایل صارف لوٹو پالیسی کو چھوڑ کر بہتر سروس فراہم کرے گی۔