پی ٹی سی ایل کی ڈبل امپیکٹ آفر

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں  ڈبل اپ پیکج کی طرز کی ایک نئی آفر ڈبل امپیکٹ متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر میں صارفین بنڈل پیکج یعنی  براڈبینڈ اور ٹیلی فون کی سہولت کم قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ڈبل اپ پیکج میں ٹیلی فون منٹس پر کوئی حد نہیں تھی۔ لیکن اس نئی آفر ڈبل امپیکٹ میں اس پر حد مقرر کر دی گئی ہے اور چارجز کو کم کردیا گیا ہے۔

ڈبل امپیکٹ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

  • ڈبل پلے 1Mb – 1Mb براڈبینڈ سپیڈ اور 750 آن نیٹ منٹس 1499 روپے میں
  • ڈبل پلے 2Mb – 2Mb براڈبینڈ سپیڈ اور 750 آن نیٹ منٹس 1799 روپے میں
  • ڈبل پلے 4Mb – 4Mb براڈبینڈ سپیڈ اور 750 آن نیٹ منٹس 2499 روپے میں
  • ڈبل پلے 6Mb – 6Mb براڈبینڈ سپیڈ اور 750 آن نیٹ منٹس 5499 روپے میں
  • ڈبل پلے 8Mb – 8Mb براڈبینڈ سپیڈ اور 750 آن نیٹ منٹس 7499 روپے میں
  • ڈبل پلے 10Mb – 10Mb براڈبینڈ سپیڈ اور 750 آن نیٹ منٹس 10499 روپے میں

یاد رہے کہ 6 ، 4 اور 8 ایم بی کے براڈبینڈ پیکجز پر ڈاون لوڈ کی حد 50 جی بی ۔ صارف کو یہ حد پار کرنے کے بعد 1000 روپے اضافی دینا ہونگے