پی ٹی سی ایل ڈبل اپ ان لمیٹڈ پیکج مفت کالز اور سمارٹ ٹی وی

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں ایک نئی بنڈل آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس میں صارفین کو ٹیلی فون ، براڈبینڈ اور سمارٹ ٹی وی رعایتی قیمت پر فراہم کیا جارہاہے۔

اس آفر میں صارفین کو پورے ملک میں پی ٹی سی ایل کے تمام نمبرز پر مفت کال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ لائین رینٹ کو ختم کر دیا گیا ہے اور سمارٹ ٹی وی کے ساتھ وائی فائی موڈیم بھی مفت فراہم کیا جارہا ہے۔

پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

گو کہ پی ٹی سی ایل کی یہ آفر پچھلی بنڈل آفرز کی نسبت تھوڑی بہتر ہے ۔ لیکن اگر چارجز میں سمارٹ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کا کرایہ اور مختلف ٹیکس جمع کیے جائیں تو کم از کم بل 2500 تک جا پہنچتا ہے۔ لہذا اس بنڈل آفر میں بھی صارفین کے لیے کچھ زیادہ بچت نہیں ہے۔