پی ٹی سی ایل سٹوڈنٹ پیکج براڈبینڈ صارفین کے لیے مفت اپگریڈ آفر

پی ٹی سی ایل کو آخر کار سٹوڈنٹ پیکج براڈ بینڈ صارفین کا خیال آہی گیا۔ بہت عرصہ بعد کمپنی کی جانب سے سٹوڈنٹ پیکج صارفین کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت صارفین کو 2 ماہ کے لیے 1 ایم بی انٹرنیٹ کی قیمت میں 2 ایم بی رفتار فراہم کی جارہی ہے۔

ptcl

آفر کی تفصیلات:

اگر آپ سٹوڈنٹ پیکج صارف ہیں تو یہ آفر آپ کے اکاؤنٹ پر پہلے ہی ایکٹیو کر دی گئی ہے۔ 30 جون 2013 تک آپ کو 1099 ماہانہ میں ہی 2 ایم بی رفتار فراہم کی جائے گی۔
لیکن یاد رکھیں کہ یکم جولائی سے پیکج چارجز 1299 روپے ماہانہ ہونگے اور پی ٹی سی ایل آپ کو خود سے واپس 1 ایم بی پر منتقل نہیں کرے گی۔ اسکے لیے آپ کو ھیلپ لائن 1236 پر کال کرنا ہوگی اور اپنا پیکج دوبارہ 1 ایم بی پر منتقل کروانا ہوگا۔

شرائط وضوابط:

  • یہ آفر صرف 1 ایم بی سٹوڈنٹ پیکج براڈبینڈ صارفین کےلیے ہی دستیاب ہے۔
  • آفر کی مدت 30 جون 2013 کو ختم ہوجائے گی جسکے بعد آپ کو 2 ایم بی کے چارجز 1299 ماہانہ ادا کرنا ہونگے۔
  • انٹرنیٹ ڈاونلوڈ پر پالیسی کا اطلاق ہوگا اور مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر اضافی چارجز لاگو ہونگے۔
  • تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہیں۔

گو کہ اس سے قبل بھی پی ٹی سی ایل کی جانب سے 1 ایم بی سے 2 ایم بی مفت اپگریڈ کی آفرز آتی رہی ہیں لیکن ان میں سٹوڈنٹ پیکج کو شامل نہیں کیا جاتاہے۔ تاہم کمپنی کی چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی کو تبدیل کرے اور ایک دو ماہ کی بجائے کم از کم چھ ماہ تک دگنی رفتار فراہم کرے تاکہ صارفین کا کمپنی پر اعتماد بحال ہوسکے۔ اس حوالے سے آپکی کیا رائے ہے؟