یوفون کی 5 سٹارایس ایم ایس آفر : صارفین کو بے وقوف بنانے کا نیا طریقہ

یوفون کی جانب سے آج اپنی طرز کی ایک انوکھی ایس ایم ایس آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس میں نہ تو آپ کو ایس ایم ایس بنڈل خریدنا ہے اور نہ ہی روزانہ سبسکرپشن کروانی ہے۔بس آپ پاکستان میں روزانہ کسی بھی نیٹورک پر 5 ایس ایم ایس کریں تو آپ کو اگلے 500 ایس ایم ایس بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔

لیکن جناب انوکھی آفر ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آفر اچھی بھی ہو۔ یوفون کی جانب سے اس آفر میں دوہری چال چلی گئ ہے۔ ایک طرف تو نارمل ایس ایم ایس چارجز کو 1.5روپے علاوہ ٹیکس کر دیا گیا ہے اور دوسری طرف مہنگی ترین نئی ایس ایم ایس آفر بھی متعارف کروا دی گئی۔

5 ایس ایم ایس کے چارجز روزانہ 7روپے 50 پیسے علاوہ ٹیکس ہونگے ، جو کسی بھی نیٹورک کی جانب سےفراہم کی جانے والی  روزانہ ایس ایم ایس سروس سے بہت زیادہ ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس آفر کا نام 5 سٹار رکھا گیا ہے جبکہ اسے تو ایک سٹار بھی نہیں ملنا چاہیے ، آپ کا کیا خیال ہے ، کمنٹ میں ضرور بتائیے گا۔

آفر کی شرائط و ضوابط:

  • مفت فراہم کیے جانے والے ایس ایم ایس کی معیاد اسی رات 11:59 پر ختم ہوجائے گی۔
  • صارف کو مفت ایس ایم ایس ملنے اور ختم ہونے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
  • مفت ملنے والے ایس ایم ایس صرف پاکستانی نیٹورکس پر ہی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • یہ آفر چاند رات اور عید کے پہلے تین دنوں میں دستیاب نہیں ہوگی۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔