یوفون نے ایک بار پھر سم لگاؤ آفر متعارف کروا دی

یوفون کی جانب سے ایک بار پھر اپنے غیر فعال کسٹمرز کو واپس لانے کے لیے سم لگاؤ آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ آج کل کم وبیش تمام ٹیلی کام کمپنیاں ہر ماہ سم لگاؤ آفرز متعارف کرواتی رہتی ہیں۔ ان آفر ز کے ذریعے جہاں کمپنی کو صارفین واپس ملنے کی صورت میں فائدہ ہوتا ہے وہیں صارفین بھی کچھ فری منٹ اور مفت ایس ایم ایس حاصل کر لیتے ہیں۔

یوفون سم لگاؤ آفر حاصل کرنے کا طریقہ:

  • یوفون کی یہ آفر ان تمام صارفین کے لیے موثر ہے جنہوں نے یکم مارچ 2012 سے اپنی یوفون سم استعمال نہیں کی۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے ابھی اپنی سم دوبارہ موبائل میں ڈالیے اور Free لکھ کر 234 پر ایس ایم ایس کریں یا اسی نمبر پر کال کریں۔
  • اس آفر میں یوفون آپکو 100 آن نیٹ منٹ مفت اور 1000 ایس ایم ایس فراہم کرے گا نہ صرف یہ بلکہ 31 مئی 2012 تک روزانہ استعمال کیے گئے بیلنس کی مالیت کے برابر مفت منٹ اور اس سے دوگنے ایس ایم ایس ملیں گے۔

شرائط و ضوابط:

  • آفر 30 اپریل 2012 تک موثر ہے ، اگر آپ کو معلوم نہیں کہ سم کب سے استعمال نہیں کی تو 234 پر کال کیجئے ۔
  • 234 پر کال یا ایس ایم ایس کرنے کے بعد فوری طورپر مفت منٹ اور ایس ایم ایس فراہم کر دیے جائیں گے۔
  • 234 پر کال کرنے یا ایس ایم ایس کے چارجز 1 پیسہ علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • اس آفر میں فراہم کیے گئے مفت منٹ اور ایس ایم ایس کی معیاد تین دن ہوگی۔
  • روزانہ فراہم کیے جانے والے ایس ایم ایس اور منٹس کی معیاد ایک دن ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ 60 ایس ایم ایس اور 30 منٹ روزانہ حاصل کیے جاسکیں گے۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے آپکا نمبر ایکٹیو حالت میں ہونا چاہیے۔
  • دیگر شرائط اور تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔