سال نو کی خوشی میں یوفون لایا فری منٹس اور ایس ایم ایس

ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے سم واپس لگاؤ آفرز تو اب ایک معمول ہی بن چکا ہے اسی حوالے سے یوفون سال نو کی خوشی میں اپنے صارفین کو اپنی سم واپس لگانے پر فری منٹس اور ایس ایم ایس فراہم کر رہا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


آفر کی تفصیلات:
یہ آفر ان تمام صارفین کے لیے موثر ہے جنہوں نے یکم نومبر 2011 سے اپنی یوفون سم استعمال نہیں کی۔ اس کے لیے آپ کو 31 دسمبر 2011 سے قبل اپنی سم دوبارہ موبائل میں لگا کر 234 پر ایس ایم ایس یا کال کرنا ہوگی۔ جس پر آپ کو 100 فری منٹس اور 1000 فری ایس ایم ایس فراہم کیے جائیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ آپ روزانہ جتنا بیلنس استعمال کریں گے آپکو اتنے ہی منٹس اور اس سے دوگنے ایس ایم ایس مفت فراہم کیے جائیں گے۔  اسکے علاوہ آپ جنوری 2012 میں ایک لاکھ روپے کے لیے ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے بھی اہل ہوجائیں گے۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر 31 دسمبر 2011 تک موثر ہے۔
  • آفر میں اپنی شمولیت کے بارے میں جاننے کے لیے 234 پر ایس ایم ایس یا #234* پر کال کرکے تصدیق کریں۔
  • فری منٹس اور ایس ایم ایس 24 گھنٹے کے اندر آپکے اکاونٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔
  • فری منٹس اور ایس ایم ایس کی معیاد 3 دن ہے۔
  • روزانہ فری منٹس اور ایس ایم ایس حاصل کرنے کے لیے کم از کم 5 روپے یا زائد کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا اور یہ فری منٹس 31 جنوری 2012 تک ملتے رہیں گے۔
  • روزانہ ملنے والے فری منٹس اور ایس ایم ایس کی معیاد 1 دن ہوگی۔
  • قرعہ اندازی جنوری 2012 کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔