یوفون کی حج آفر

یوفون نے حال ہی میں حج کی مناسبت سے صارفین کے لئے ایک نئی آفر متعارف کروائی ہے۔ اس آفر کے ذریعے جو صارفین سعودی عرب کال کریں گے انہیں یوفون کی جانب سے مفت آن نیٹ منٹس فراہم کئے جائیں گے۔

اس آفر کے ذریعے آپ سعودی عرب میں 4.75روپے فی تیس سکینڈ کے حساب سے جب بھی  کسی موبائل نمبر پر کال کریں گے تو آپ کو فوری طور پر 5 آن نیٹ فری منٹس فراہم کر دیئے جائیں گے۔

آفر حاصل کرنے کے لئے اپنے موبائل سے #786* ملائیے۔

شرائط و ضوابط:

  • اس آفر کو حاصل کرنے پر ایک دفعہ سبسکرپشن چارجز 5 روپے علاوہ ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لئے موثر ہے۔
  • سعودی عرب میں موبائل پر کی جانے والی تمام کالز 4.75روپےعلاوہ ٹیکس فی تیس سیکنڈ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
  • سعودی عرب میں تمام لینڈ لائین نمبرز پر کی جانے والی کالز 8.99روپے علاوہ ٹیکس فی منٹ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
  • فری منٹس صرف یوفون نمبرز پر کال کرنے کے لئے موثر ہوں گے۔
  • فری منٹس کی معیاد اسی رات 12 بجے تک ہوگی۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔