زونگ ری کنکشن آفر – ڈھیروں فری منٹس اور ایس ایم ایس

سم لگاؤ آفرز تو آجکل ایک معمول بن چکی ہیں۔ موبائل کمپنیاں اپنے ان صارفین کو جو کمپنی کی موبائل سم استعمال کرنا چھوڑچکے ہوتے ہیں اپنی جانب راغب کرنے کے لیے فری منٹس اور ایس ایم ایس کا لالچ دیتی رہتی ہیں۔

اس حوالے سے زونگ کی جانب سے پہلی بار ’زونگ ری کنکشن‘ کے نام سے ایسی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔

اس آفر کے مطابق اگر آپ نے اپنی زونگ یکم نومبر 2011 سے استعمال نہیں کی تو ابھی سم واپس لگائیں اور 2244 پر Free لکھ کر ایس ایم ایس کر دیں۔ آفر حاصل کرنے پر آپکو 1000 فری منٹس اور 10000 فری ایس ایم ایس فراہم کیے جائیں گے۔جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

فری منٹس اور ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ آپ بذریعہ قرعہ اندازی دبئی اور تھائی لینڈ کے ریٹرن ٹکٹ بھی جیت سکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف ان پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے جنہوں نے یکم نومبر 2011 سے اپنی سم استعمال نہیں کی۔
  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے 2244 پر Free لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔
  • اپنے بقایا فری منٹس اور ایس ایم ایس معلوم کرنے کے لیے P لکھ کر اسے 102 پر ایس ایم ایس کریں۔
  • دبئی اور تھائی لینڈ کے ریٹرن ٹکٹس کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کم از کم 300 روپے کا ری چارچ کرنا ہوگا۔
  • قرعہ اندازی کے حوالے سے زونگ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • 2244 پر بھیجا جانے والا ایس ایم ایس بالکل مفت ہے۔

زونگ کی اس نئی آفر کا اشتہار ملاحظہ فرمائیں جو زونگ کی جانب سے آفر متعارف کروانے سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک کر دیا گیا تھا۔ گو کہ اشتہار میں موجود ماڈل اس سے قبل موبی لنک کے اشتہاروں میں بھی نظر آتی رہی ہے لیکن اشتہار کی تھیم یقیناً آفرکی مناسبت سے بہت موزوں ہے۔