زونگ کی نئی ہفتہ وار آفر،ڈھیروں منٹس ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ

زونگ کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے “شاندار ہفتہ وار آفر” کے نام سے ایک نیا پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔ اس پیکج کے تحت صارفین 75 روپے علاوہ ٹیکس ادا کرکے بہت سے مفت منٹس ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • شاندار ہفتہ وار آفر میں صارفین کو 1000 زونگ منٹس اور 50 منٹس دوسرے نیٹورکس کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
  • صارفین کو ہفتہ میں 1000 ایس ایم ایس فراہم کیے جائیں گے۔
  • صارفین 350 میگا بائیٹ موبائل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

پیکج حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #7* ملائیں، یہ پیکج 7 دنوں بعد ختم ہوجائے گا۔ پیکج دوبارہ سبسکرائب کرنے کے لیے آپ کو دوبارہ سے شارٹ کوڈ ملانا ہوگا۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف زونگ پری پیڈ صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔
  • یہ آفر سبسکرائب کرنے کے بعد 7 دن کے لیے ہی موثر ہوگی۔
  • ہر کال پر 15 پیسہ علاوہ ٹیکس سیٹ اپ چارجز لاگو ہونگے۔
  • تمام کالز اور ایس ایم ایس صرف پاکستانی نیٹورکس کے لیے ہی میسر ہیں۔

زونگ کی یہ آفر ان تمام صارفین کے لیے اچھی ہے جو زیادہ کالز کرنے کے شوقین ہیں یا ابھی بھی ایس ایم ایس کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم وہ لوگ جو موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں انکے لیے اس آفر میں صرف 350 میگا بائیٹ انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے جو کہ بہت ہی کم والیوم ہے۔