زونگ کی 1+ آفر

گوگل 1+ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے زونگ کی جانب سے جلد ہی ایک نئی آفر متعارف کروائی جا رہی ہے جسے زونگ 1+ کا نام دیا گیا ہے۔ اس آفر کے ذریعے صارفین زونگ کے ساتھ کسی بھی ایک موبائل نیٹورک پر  رعایتی نرخوں پر کال کر سکیں گے۔مثلاً اگر آپ کے اکثر دوستوں کے پاس’یوفون‘ کا نمبر ہے تو آپ 1+ آفر کے ذریعے یوفون کو منتخب کریں گےاس کے بعد آپ کو یوفون کے تمام نمبروں کال کرنے  پرکم چارجز اداکرنے ہونگے۔جبکہ دوسرے نیٹورکس پر کال یا ایس ایم ایس وغیرہ کے چارجز معمول کے مطابق ہی ہونگے۔

آفر کی تفصیلات:

  • اس آفر کے ذریعے منتخب کردہ نیٹورک پر فی 20 سیکنڈ کال چارجز 35 پیسے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • سبسکرپشن کی معیاد ایک دن ہوگی۔جسکی ہر روز خودبخود تجدید ہوجایا کرے گی۔
  • آفر منتخب کرنے کے بعد کسی بھی وقت پسندیدہ نیٹورک کو تبدیل کیا جاسکتاہے۔
  •  آفر منتخب کرنےاور نیٹورک تبدیل کرنے پر 10 روپے علاوہ ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • اس آفر کے روزانہ چارجز 1.25 روپے علاوہ ٹیکس ہونگے۔

آفر منتخب کرنے کا طریقہ:

  • اپنے موبائل سے #515* ملائیے اور اپنا پسندیدہ نیٹورک منتخب کریں۔
  • یا پھر اپنے پسندیدہ نیٹورک کانام ایس ایم ایس کے ذریعے 515 پر بھیج دیں۔
  • آفر ختم کرنے کے لئے OFF لکھ کر 515 پر ایس ایم ایس کریں۔

زونگ کی جانب سے پیش کی گئی یہ آفر یقیناً ایک لحاظ سے منفرد ہے لیکن آفر منتخب/تبدیل کرنے اور روزانہ کے چارجز کی بنیاد پر یہ آفر کچھ زیادہ دلکش نہیں لگتی۔اسکے علاوہ 35 پیسے علاوہ ٹیکس 20 سیکنڈ کےچارجز ہیں نہ کہ 30 سیکنڈ کے۔ اگر ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو صارفین کو اس آفر سے کچھ خاص فائدہ پہنچنے کی توقع نہیں۔

 

منبع