Go Launcher اب اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس کے لیے بھی دستیاب

اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو یقیناً Go Launcher EX آپ کے لیے ایک جانا پہچانا نام ہوگا۔ چائینہ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے  Go کے نام سے بہت سی مفید ایپلی کیشنز متعارف کروائی ہیں جیسے GO Sms , Go Locker, Go Weather وغیرہ۔


Go Launcher EX کی مدد سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ فون کی ہوم سکرین اور مینیوز کو تبدیل کر سکتے ہیں اور اسکی جگہ دلکش اور نت نئی تھیمز استعمال کرسکتے ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اب Go Dev Team کی جانب سے Go Launcher HD کے نام سے یہ ایپلی اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔  لہذا وہ تمام صارفین جو اینڈرائیڈ ہنی کومب سے مزین ٹیبلیٹس استعمال کررہے ہیں اب انہیں اینڈرائیڈ کی ڈیفالٹ ہوم سکرین استعمال کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔

گو کہ یہ لانچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے لیکن پھر بھی استعمال کے لائق ہے اور یہ لانچر صارفین کو Go Launcher Ex کی طرح بہترین اینی میشنز ، نت نئی تھیمز اور تیز رفتار فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہیں تو ابھی اس لنک پر جا کر Go HD کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ یادرہے کہ یہ لانچر فی الحال اینڈرائیڈ مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

منبع