WinZip اب اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب

آپ میں سے اکثر لوگوں نے WinZip کا نام تو سنا ہوگا؟ جی ہاں یہی وہی ایپلی کیشن ہے جسے آپ بہت سالوں سے اپنے کمپیوٹر پر مختلف فائلوں کو کمپریس اور ان کمپریس کرنے کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ گو کہ آج کمپیوٹرز کے لیے WinZip جیسے بہت سے سافٹوئیر دستیاب ہیں  لیکن شاید اینڈرائیڈ کے لیے یہ تعداد ابھی بھی بہت کم ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اب WinZip اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے بھی دستیا ب ہےاور ہے بھی بالکل مفت۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اپنے اینڈرائیڈ فون پر کوئی بھی zip فائل دیکھ اور اسے ان کمپریس کر سکتے ہیں۔اسکے علاوہ آپ اس پر پاسورڈ سے محفوظ کی گئی فائلز کو بھی کھول سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ تصاویر ، ٹیکسٹ فائلز اور ویب فائلز کھول اور دیکھ سکتے ہیں ، اسی طرح یہ ایپلی کیشن دوسری ایپلی کیشنز کی مدد سے ورڈ ، پاورپوائینٹ اور پی ڈی ایف فائلز بھی کھول سکتی ہے۔

یاد رہے کہ WinZip کی یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ 2.1 اور نئے ورژنز کے لیے ہی دستیاب ہے۔ اپنے فون پر یہ ایپلی کیشن ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔

بشکریہ