مائیکروسافٹ آفس اب بہت جلد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر بھی

کچھ عرصہ قبل اس قسم کی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مائیکروسافٹ جلد ہی ایپل کے موبائل اور ٹیبلیٹ آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے لیے مائیکروسافٹ آفس متعارف کروانے جا رہاہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ نہ صرف آئی او ایس بلکہ اب اینڈرائیڈ کے لیے بھی مائیکروسافٹ آفس پیش کرے گا۔

اس سے قبل میڈیا پر آئی او ایس ورژن کی خبریں آنے کے بعد مائیکروسافٹ کی جانب سے اسکی سختی سے تردید کی گئی تھی۔ لیکن اب اندازہ یہی کیا جارہا ہے کہ جلد ہی مائیکروسافٹ یہ ایپلی کیشن جاری کر دے گا۔

ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کہ مائیکروسافٹ آفس کو ایک ہی ایپلی کیشن کی صورت میں پیش کیا جائے گا یا پھر ورڈ ، ایکسل اور دیگر ایپلی کیشنز کو الگ الگ متعارف کروایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایپلی کیشنز رواں سال نومبر تک پیش کر دی جائیں گی۔

منبع