مائیکروسافٹ کی جانب سے پاکستان میں آفس 365 پیش کر دیا گیا

چند روز قبل مائیکروسافٹ کی جانب سے آفس 365 سروس کو ، پاکستان سمیت مشرق وسطی اور افریقہ کے 16ممالک میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔پاکستان میں اس سروس کو مقامی آئی ٹی کمپنیوں جیسے ، ان باکس ، انفوٹیک اور CubeXSوغیرہ کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔


مائیکروسافٹ آفس 365 ایک کمرشل سافٹوئیر اور سروسز پیکج ہے جس میں کاروباری اور تعلیمی اداروں کو مائیکروسافٹ آفس سافٹوئیر کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ سرورکی آن لائن سروسز جیسے Exchange Server, SharePoint Server اور Lync Server کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔آفس 365 کو گذشتہ سال جون میں متعارف کروایا گیا۔

آفس 365 کی بدولت آپ روایتی مائیکروسافٹ سافٹوئیر کے ساتھ ساتھ کلاوڈ ای میل، ویڈیو کانفرنسنگ، شئیرڈ کیلنڈر، فائل شئیرنگ، مفت ویب سائیٹ، اینٹی وائرس اور دیگر بہت سی کلاؤڈ بیسڈ سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ سروسز ٹیسٹ کرنے کے لیے 30 دن کا مفت ٹرائل بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مائیکروسافٹ آفس 365 کی ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے www.microsoft.com/en-us/office365