VLC میڈیا پلئیر اب اینڈرائیڈ کے لیے بھی دستیاب

اگر آپ کمپیوٹر پر فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو یقیناً VLC  میڈیا پلئیر آپ کے لیے کافی جانا پہچانا ہوگا۔  یہ ایک اوپن سورس ملٹی میڈیا پلئیر سافٹوئیر ہے جو کم و بیش تمام مشہور کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹمز جیسے ونڈوز ، میکنٹوش اور لینکس کے لیے دستیاب ہے۔ اس میڈیا پلئیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بہت سے آڈیو اور ویڈیو فارمیٹس چلانے کی اہلیت رکھتا ہے، اور باقی پلئیرز کی نسبت اسکا انٹرفیس بھی بالکل سادہ اور عام فہم ہے۔

اتنا مفید اور مشہور میڈیا پلئیر ہونے کے باوجود کمپنی کی جانب سے تاحال اسے تیزی سے مقبول ہوتے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے لیے متعارف نہیں کروایا گیا۔ لیکن مختلف ڈیلویلپرز کی جانب سے اپنے طور پر اس پراجیکٹ پر کام جاری ہے،حال ہی میں پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیلویلپر نے VLC کا اینڈرائیڈ ورژن جاری کر دیا ہے۔ یہ ورژن  اینڈرائیڈ کے جنجر بریڈ اور آئس کریم سینڈوچ موبائل فونز پر کام کرتا ہے۔

لہذا اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کے لیے کسی اچھے میڈیا پلئیر کی تلاش میں ہیں تو VLC میڈیا پلئیر آپ کے لیے ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔ مگر یہاں یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ یہ پلئیر کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ ایک آزاد ڈیلویلپر نے اسے تیار کیا ہے لہذا انسٹال کرنے سے پہلے ذرا سوچ سمجھ لیجئے گا۔ VLC پلئیر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ ربط ملاحظہ فرمائیں۔

منبع