اینگری برڈز بہت جلد فیس بک پر بھی: پہلے سے زیادہ غصے میں

اگر آپ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یقیناًآپ نے Rovio کی اینگری برڈز تو ضرور کھیلی ہوگی ، ورنہ نام تو ضرور سنا ہوگا۔

اس مشہور زمانہ گیم کی خالق کمپنی Rovio کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اینگری برڈز گیم14 فروری سے  سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ فیس بک پر بھی دستیاب ہوگی۔


اس حوالے سے کمپنی جکارتا میں ایک تقریب منعقد کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے کیونکہ جکارتہ فیس بک کی بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔ فیس بک اینگری برڈز میں عام گیم کی نسبت کافی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ جن میں بہتر گرافکس ، سوشل فیچرز اور سکور شئیرنگ نمایاں ہیں۔

فیس بک پرصارفین گیم بالکل مفت کھیل سکیں گے۔ لیکن آپ گیم میں موجود نئے فیچرز  خرید بھی سکتے ہیں یا اگر آپ اچھی گیم کھیلیں تو یہ فیچرز آپکو مفت بھی فراہم کر دیے جائیں گے ۔

گو کہ اس سے قبل اینگری برڈز گوگل کروم پر کھیلی اور کمپیوٹر پر ڈاونلوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔ لیکن ایک تو آپ کو اسکے لیے قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور دوسرا یہ کہ فیس بک پر گیمز کھیلنے کا ایک اپنا مزہ ہے کیونکہ اس طرح آپ اپنے سکور کو دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں اور دکھا سکتے ہیں کہ آپ گیم کے کتنے ماہر ہیں۔

منبع