اینگری برڈز کے دشمن پگز : اب آپکے کنٹرول میں

دوستو آپ نے مشہور زمانہ سمارٹ فون گیم (جو اب کمپیوٹرز پر بھی دستیاب ہے) اینگری برڈز کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ اس گیم میں چند برے پگز پرندوں کے انڈے چرا لیتے ہیں ، جس پر تمام پرندے مل کر ان سے بدلہ لینے کی ٹھان لیتے ہیں، جس کے لیے وہ ایک غلیل کی مدد سے پگز کی کمین گاہوں پر حملہ کرتے ہیں۔

لیجئے جناب اب گیم بنانے والی کمپنی Rovio کی جانب سے کہانی کا دوسرا رخ پیش کیا جارہاہے  یعنی اب آپ پرندوں کی بجائے پگز کو کنٹرول کریں گے ۔  اس گیم کا نام Bad Piggies رکھا گیا ہے ۔ Rovio کے مطابق گیم کھیلنے والے اکثر صارفین کی جانب سے شکایت کی جاتی تھی کہ یہ پرندے ہمیشہ پگز کو ہی نقصان پہنچاتے ہیں لہذا کوئی ایسا طریقہ بھی ہونا چاہیے جہاں پگز جیت جائیں اور پرندوں کی ہار ہو۔ اب یہ گیم کیسی ہوگی فی الحال اسکے بارے میں زیادہ معلومات تو حاصل نہیں کی جاسکیں لیکن کمپنی کے مطابق یہ گیم اینگری برڈز سے بھی زیادہ اچھی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق اینڈرائیڈ اور ایپل آئی او ایس کے لیے یہ گیم 27 ستمبر کو پیش کی جائے گی جبکہ ونڈوز فون 8 اور کمپیوٹرز کے لیے بھی اسکا ورژن جلد ہی پیش کر دیا جائے گا۔آپ کا کیا خیال ہے کیا یہ گیم اینگری برڈز جیسی مقبولیت حاصل کر پائے گی؟

گیم کا ٹریلر ملاحظہ کیجئے: