پی ٹی سی ایل نے موبائل بکٹ پیکج متعارف کروا دیا

پی ٹی سی ایل سے موبائل کی کال تو کافی مہنگی پڑتی ہے اور پھر بل میں لگ کر بھی آجاتی ہے۔ لہذا موبائل پر کال کرکے مکرنا بھی مشکل ہے۔ اسی لیے اکثر دفاتر میں تو موبائل پر کال کرنے کی سہولت ہی فراہم نہیں کی جاتی۔

صارفین کی اس پریشانی کا حل آخر کار پی ٹی سی ایل نے ڈھونڈ ہی لیا۔ اب وہ تمام لوگ جو پی ٹی سی ایل سے موبائل فون پر لمبی کالز کرنا چاہتے ہیں انکے لیے کمپنی نے موبائل بکٹ پیکج متعارف کروادیے ہیں۔جس کے ذریعے صارفین پاکستان بھر میں کسی بھی موبائل نیٹورک پر دل کھول کر بات کر سکتے ہیں۔

پیکج کی تفصیلات:

  • موبائل بکٹ 1 پیکج میں
    ماہانہ 250 روپے کی ادائیگی پر 200 موبائل منٹس فراہم کیے جائیں گے۔
  • موبائل بکٹ 2 پیکج میں
    ماہانہ 500 روپے کی ادائیگی پر 400 موبائل منٹ فراہم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ یہ چارجز صرف موبائل پیکج کے ہیں۔ آپ کا لائین رینٹ اور دیگر چارجز معمول کے مطابق ہی ہونگے۔