یوفون کی دھانسو آفر

حال ہی میں یوفون کی جانب سے اپنے یوتھ پیکج صارفین کے لئے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ آفر دھانسو ہے یا نہیں اسکا فیصلہ تو صارفین ہی کریں گے لیکن اس آفر کا نام دھانسو ضرور ہے۔

اس آفر کے ذریعے یوتھ پیکج کے صارفین تمام یوتھ پیکج نمبرز پرپورا دن 1.50روپے فی گھنٹہ کے حساب کے کالز کر سکتے ہیں۔آفر منتخب کرنے کے لئے اپنے یوتھ پیکج والے نمبر سے #25* ملائے اور ہدایات پر عمل کریں۔اگر آپ پہلے سے یوتھ پیکج پر نہیں ہیں تو یوتھ پیکج منتخب کرنے کے لئے پہلے #22*ملائیے۔

شرائط و ضوابط:

  • آفرمنتخب کرنے کے بعد اسکی معیاد رات 12 بجے تک ہوگی۔
  • اگلے دن آپ کو یہ آفر دوبارہ منتخب کرنا ہوگی۔
  • آفر منتخب کرنے کے چارجز 2 روپے علاوہ ٹیکس ہونگے۔
  • باقی نمبروں پر کال کے چارجز یوتھ پیکج کے حساب سی ہی لاگو ہونگے۔
  • یوتھ پیکج منتخب کرنے پر روزانہ 1 روپیہ جمع ٹیکس لاگو ہونگے جو دھانسو آفر کے چارجز کے علاوہ ہیں۔

اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہ آفر صرف یوتھ پیکج والے نمبرز پر کال کرنے کے لئے ہی موثر ہے نہ کہ تمام یوفون نمبروں پر۔