یوفون کی دبنگ آور آفر : مفت کالز، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ

یوفون کی جانب سے حال ہی میں ایک نئی بنڈل آفر متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین لامحدود کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔ یوفون دبنگ آور نامی اس آفر میں یوفون کے یوتھ پیکج صارفین 3.99 روپے میں ایک گھنٹہ کے لیے یہ آفر حاصل کر سکتے ہیں۔ یوفون کی یہ نئی آفر وارد پاور پیک سے ملتی جلتی ہے۔

dabang

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنےموبائل سے #212* ملائیں، یاد رہے کہ اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس یوفون کا یوتھ پیکج ایکٹیویٹ ہونا چاہیے۔
  • اس آفر کی ایکٹویشن کے بعد ایک گھنٹے کے لیے آپ کو فراہم کیے جائیں گے:
    لامحدود ایس ایم ایس (تمام نیٹورکس پر)
    لامحدود کالز (صرف یوفون ، پی ٹی سی ایل اور وی فون پر)
    لامحدود موبائل انٹرنیٹ

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر روزانہ کسی بھی وقت حاصل کی جاسکتی ہے، آفر کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔
  • دوسرے نیٹورکس، خصوصی نمبروں اور شارٹ کوڈز پر کی جانے والی کالز اس آفر کا حصہ نہیں۔
  • ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کے استعمال پر ایک حد مقرر کی گئی ہے۔
  • دیگر شرائط اور تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔