رات دیر تک جاگنے والے صارفین کے لیے یوفون کی نئی لامحدود موبائل انٹرنیٹ آفر

لیجئے جناب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے حکم پر موبائل کمپنیوں کے لیٹ نائیٹ کال پیکجز پر تو پابندی عائد کر دی گئی، لیکن یوفون نے بگڑتی ہوئی نوجوان نسل کا ساتھ بالکل نہیں چھوڑا اور اسکا متبادل موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے پیش کر دیا۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی دیگر کمپنیاں بھی ’عوامی خدمت‘ کے جذبہ کے تحت اس روش پر چل نکلیں گی۔

Ufone

یوفون کی اس Endless Internet Monthly Bucket میں صارفین 30 روپے بشمول تمام ٹیکسسز میں پورا مہینہ رات 2 سے صبح 9 بجے تک لامحدود موبائل انٹرنیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کالز پر پابندی لگی ہے تو کیا ہوا؟ وائبر اور سکائپ کی سہولت تو موجود ہے نہ، کیا ہوا جو آپ کے پاس وائی فائی کی سہولت موجود نہیں ؟ یوفون کا لامحدود انٹرنیٹ ہےنہ!

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے Sub لکھ 7813 پر ایس ایم ایس کیجئے۔ یا اپنے موبائل سے #7813* ملائیں۔
  • آفر کے چارجز بمع تمام ٹیکسز 30 روپے ماہانہ ہیں۔
  • آفر کا دورانیہ رات 2 بجے سے صبح 9 نوبجے تک ہے۔

گو کہ یوفون کے اس سستے پیکج کی بدولت صارفین کو موبائل انٹرنیٹ کی طرف راغب تو کیا جاسکے گا لیکن پیکج کے اوقات کو دیکھتے ہوئے اس کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہونگے۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔